سانحہ پاراچنار، ایم ڈبلیوایم تین روزہ یوم سوگ، کل یوم احتجاج اور عید الفطرکے دن یوم سیاہ منائے گی، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری

24 جون 2017

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری نے پاراچنار میں عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے یکے بعددیگرے دخودکش حملوں کے نتیجے میں50سے زائد   قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر شدید افسوس کا اظہار اور سانحہ کی پر زور الفاظ میں مذمت کی ہے، انہوں نے اعلان کیا کہ مجلس وحدت مسلمین اس المناک سانحے پر ملک بھرمیں تین روزہ یوم سوگ منائیگی، جب کہ کل ملک بھر میں پر امن یوم احتجاج ہوگا اور عید الفطر کے روز یوم سیاہ منایا جائےگا، تمام محب وطن شہری سانحہ پاراچنار اور کوئٹہ میں بے گناہ مسلمانوں کے بہیمانہ قتل عام کے خلاف نماز عید الفطر کی ادائیگی کے دوران بازوں پر سیاہ پٹیاں باندہیں  اور تکفیری دہش گردوں کی بربریت کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ چھ ماہ کے دوران پاراچنارمیں پے در پے دہشت گردی کے چار بڑے سانحات کا رونما ہونا حکمرانوں اور سکیورٹی اداروں کے منہ پر تماچہ ہے، ان تمام سانحات میں سینکڑوں شیعہ پاکستانی شہری تکفیری دہشت گردوں کی وحشی گری کا نشانہ بنے ، افسوس کا مقام ہے ہمارے سکیورٹی ادارے پاراچنار کا چھوٹا سا علاقہ دہشت گردی سے محفوظ بنانے میں یکسر ناکام ہیں ، ستم بالائے ستم کے ایک جانب داعش اور دیگر ہم خیال تکفیری دہشت گرد گروہ شیعہ نسل کشی میں مصروف ہیں تو دوسری جانب ہمارے ریاستی اداروں میں موجود انسان نما بھیڑیے دہشت گردوں کا رہا سہا کام نہتے شہروں پر گالیاں برسا کرپورا کردیتے ہیں ، آج کے اس سانحے میں جہاں درجنوں شہری سر عام بازارمیں لقمہ اجل بنے وہیں ایف سی کے متعصب اہلکاروں نے ماضی کی طرح ایک مرتبہ پھر پرامن مظاہرین پر گالیوں کی بوچھاڑ کرکے 7محب وطن پاراچناری شیعہ شہریوں کو شہید کردیا ، انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں کی جانب سے ایسا سفاکانہ طرز عمل ملت جعفریہ کے جذبات کو بری طرح مجروح کررہا ہے ، اگر مقتدر اداروں میں موجود سرکردہ شخصیات نے ایف سی کی جانب سے تیسری بار نہتے شہریوں پربلاجواز گولیاں برسانے کا نوٹس نا لیا ملوث اہلکاوں کو انصاف کے کٹہرے میں نا لائے توملک گیر احتجاج کا نا ختم ہونے والا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا کہ افسو س کامقام ہے کہ ہمارے صاحبان اختیار واقتدار آج تک محب وطن اور ملک دشمن میں تمیز نا سیکھ سکے، ہزاروں جنازے اٹھانے کے باوجود، ہزاروں زخمی دینے کے باوجود کبھی سبز ہلالی پرچم گرنےنا دیا ، پاکستان کے قبائلی علاقہ جات میں پاراچنارہی وہ واحد علاقہ ہے جہاں قومی پرچم پوری آب وتاب کے ساتھ لہراتا ہے ، جہاں کبھی پاک افواج پر حملے نہیں ہوتے جہاںمسلح دہشتگرد جتہے نہیں بنائے گے، اس کے باوجود وہاں کے عوام کے ساتھ ریاستی اداروں کا سوتیلی ماں جیسا سلوک قابل مذمت ہے ، انہوں نے مذید کہا کہ ایک طرف جہاں دہشتگردوں نے ہمارے وطن کاچین وآرام برباد کررکھاہے وہیں ہمارے نا عاقبت اندیش حکمرانوں نے بھی اسے کے خلاف سازشوں کے خوب جال بنیں ہیں ، ہمارا اپنا وطن آگ وخون میں غلطاں ہے اور ہماری پاک افواج کا سابق سپہ سالار غیروں کے گھر کی آگ بجھانے چلا گیا ہے ، داعش کا فتنہ شام وعراق سے شکست کھانے کے بعد افغانستان او ت پاکستان کا رخ کرچکا ہے اور پاراچنار داعشی درندوں کی ہٹ لسٹ پر ہے کیوں کے یہ علاقہ پاکستان کے دفاع کی فرنٹ لائن ہے جسے کمزور کرکے پورے ملک میں مضبوط نیٹ ورک قائم کیا جائے گا۔

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے سانحہ پاراچنار میں شہید ہونے والوں کےاہل خانہ سے دکھ ورنج کے اس عظیم موقع پر اپنی اور مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے دلی ہمدردی اور تعزیت کااظہارکیا، انہوں نے کہا کہ اس المناک  گھڑی میں ایم ڈبلیوایم کا  ایک ایک کارکن شہداءکے پسماندگان کے غم میں برابر کا شریک ہے، وارثان شہداء اس ظلم وجبر کے خلاف قیام کریں انشاءاللہ پورا وطن آ پ کے ہم آواز ہوگا اور ان ظالموں کو ذلیل ورسوا کرے گا، خداوند متعال مادر وطن کے استحکام کی خاطر اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی اس قربانی کو قبول فرمائے او ر انہیں اپنی بارگاہ میں عظیم اجر ومنزلت کا حقدار قرار دے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree