سعودی اتحاد اور دورہ ٹرمپ کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں، حکومت کو اپنا موقف واضح کرنا ہوگا،علامہ اعجاز بہشتی

09 جون 2017

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما اور سیکریٹری تربیت علامہ اعجاز حسین بہشتی نے جامع مسجد کچورا میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے تہران حملے پر نہایت دکھ کا اظہار کرتے کیا اور کوئٹہ، کراچی میں ہونے والے ٹارگٹ کلنگ کی پرزور الفاظ میں مذمت کی،فضیلت ماہ مبارک رمضان پر گفتگو کرنے کے بعد علامہ اعجاز حسین بہشتی کاسیاسی پہلو پر نظر ڈالتے ہوئے کہنا تھاکہ، سعودی اتحاد اور دورہ ٹرمپ کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں. آل یہود و آل سعود نے عالم اسلام میں ایک نیا فتنہ کھڑا کر دیا ہے ان کا مقصد اپنے اپنے مفادات کے تحفظ اور مسلمانوں میں فرقہ واریت کو فروغ دینا ہے تاکہ مسلمان آپس میں دست و گریباں رہیں۔

ان کا مذید کہنا تھا کہ دورہ ٹرمپ میں سعودی اتحاد کا مقصد اور اس میں پاکستان کی حیثیت کا پول کھولنے کے بعد حکومت کو کسی طرح بھی اس یک طرفہ اور فرقہ ورانہ اتحاد میں بیٹھنے کا حق نہیں۔ اگر حکومت کو عوام  کی امنگوں کا خیال ہے تو فوری اس اتحاد سے الگ ہو جائیں اور مزید شرمندگی سے بچنے کے لئے جنرل (ر) راحیل شریف کو واپس بلائیں۔سعودی عرب نے  امریکہ و اسرائیل کی پشت پناہی میں دنیا بھر میں خصوصا مشرق وسطی و پاکستان میں داعش، آئی ایس، طالبان اور تکفیری نظریہ کی مدد کر کے  جو مسلمانوں کی نسل کشی کی ہے وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ حال ہی میں پاک افواج کی طرف سے مستونگ میں داعش کے خلاف کامیاب آپریشن قابل تعریف ہے، تکفیری دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں عوام پاک فوج کے ساتھ ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ ملک بھر سے ان کے ٹھکانوں کو ختم کیا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree