علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی پانچ رکنی اعلیٰ سطحی وفدکے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت

04 مارچ 2017

وحدت نیوز (اسلام آباد) خطے کی سالمیت و استحکام پُرامن پاکستان سے مشروط ہے،ایشیا مخالف طاقتیں خطے کی ترقی سے خائف ہیں اور خطے کی سلامتی و استحکام کو نقصان پہچانے کے لیے پاکستان کے امن کو تباہ کر رہی ہیں۔پاکستان میں بدامنی کی بنیادی وجہ امریکہ کی پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت ہے،پاکستان کے داخلی و خارجی انتشار میں امریکہ اور اس کے حواری براہ راست ملوث ہیں،امریکی بلاک میں شمولیت نے ہمیں ناقابل تلافی نقصان سے دوچار کیا،حکمرانوں کی ناکام خارجہ پالیسی امریکی اہداف کی کامیابی کا تسلسل ثابت ہو رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سےزرداری ہائوس اسلام آباد میں  بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی، سیکریٹری امورسیاسیات اسد عباس نقوی،رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضااور کوآرڈینیٹر پولیٹیکل سیل آصف رضا ایڈووکیٹ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

علامہ راجہ ناصرعباس  کاکہنا تھا کہ جغرافیائی اعتبار سے ارض پاک کی اہمیت کا اندازہ اس حقیقت سے لگایا جا سکتا ہے کہ یہ دنیا کے پانچ ارب افراد کو جوڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جہادی پالیسی کا ہم پر مسلط کیا جانا ایک سنگین تاریخی غلطی تھی۔یہ فیصلہ پاکستان پارلیمنٹ کی بجائے ان مخصوص طاقتوں کا تھا جو ایک تیر سے دو شکار کرنے کے خواب دیکھ رہے تھے۔انہی جہادی گروہوں کے سبب آج ہم مشکلات کا شکار ہیں۔دہشت گردوں کو اسلام سے جوڑ کر اسلام کے تشخص کو داغدار کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی محض شاخیں کاٹ کر حوصلہ افزانتائج کی امید رکھنا خام خیالی ہے ،جب تک جڑوں کو نہیں اکھاڑا جاتا تب تک دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں۔نیشنل ایکشن پلان، فوجی عدالتوں اور آئین پاکستان کی طاقت کا مکمل اور درست استعمال ہی دہشت گردی کی بیخ کنی کا واحد حل ہے۔سیاسی ضرورتوں اور مصلحت پسندی کو دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں راہ کی دیوار نہ بننے دیا جائے۔فوجی عدالتوں کے حکم پر صرف 13دہشت گردوں کو پھانسی کی سزا دی گئی۔کوئٹہ کی ہزارہ برادری، پاراچنار،سندھ، پنجاب اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے مختلف حصوں میں دہشت گردی کا شکار ہونے والے بے گناہ شہریوں کے لواحقین انصاف کے تاحال منتظر ہیں۔دہشت گردی کے واقعات میں ملوث تمام مجرمان کو بلاتخصیص تختہ دار پر لٹکایا جائے۔ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد اور فوجی عدالتوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ پوری قوم اس کی مکمل حمایت کرتی ہے۔نیپ کے تمام نکات پر فوری عمل کرتے ہوئے ملک دہشت گرد عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے بلائی جانے والی اے پی سی سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کے ساتھ ہونے والی ہر کانفرنس میں ہمارا موقف شفاف اور بالکل واضح ہے۔پُرامن پاکستان اور دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہی ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہے۔ قومی و ملکی مفادات کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کی طرف سے کیے جانے والے فیصلوں کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree