ناصرشیرازی کی سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت

25 فروری 2017

وحدت نیوز (لاہور) مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان ناصرعباس شیرازی نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور مرکزی رہنما مسلم لیگ ق چوہدری پرویز الہٰی  سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ،اس موقع پر سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیوایم پنجاب حسن کاظمی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے،ملاقات میں سید ناصر شیرازی نے چوہدری پرویز الہی کو 28 فروری کو اسلام آباد میں ہونے والی مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی،چوہدری پرویز الہٰی نے  دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد ایک مثبت اقدام انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کی فعالیت اور کارکردگی کی تعریف کی اور کہا کہ قومی وحدت کے لئے جو قدم اٹھایا ہے یہ بہت اہم ہے ،دونوں رہنماوں نے موجودہ ملکی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان کو اس وقت سب سے بڑا خطرہ دہشتگردی سے ہے، بھارت براہِ راست پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں ملوث ہے،جس کے خلاف مل کر آواز اٹھانے اور دہشتگردی کے خلاف پوری قوم کو مشترکہ موقف اختیار کرنے کی ضرورت ہے،دہشتگردوں ان کے سہولت کاروں اور سیاسی سرپرستوں کیخلاف مصلحت پسندی سے بالا تر ہوکر بے رحمانہ آپریشن کرنا ملکی سلامتی و بقا کے لئے ناگزیر ہوچکا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree