دہشت گردی کا خاتمہ تکفیری سوچ کے خاتمے کے بغیر ناممکن ہے،علامہ ہاشم موسوی

28 جنوری 2017

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے زیر اہتمام پارہ چنار میں دھماکے اور کراچی میں حالیہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف پرنس روڈ سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کر کے اپنے شدید غم وغصہ کا اظہار کیا , ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما اور امام جمعہ کوئٹہ علامہ ہاشم موسوی کہا کہ ایک سازش کے تحت پارہ چنار کی سر زمین کو لہولہان کرکے درجنوں کی تعداد میں نہتے عوام کو شہید اور زخمی کیا گیا حکومت کی جانب سے پارہ چنار کے عوام کو تحفظ اور طبی سہولیات فراہم کرنے میں مسلسل غفلت برتی جا رہی ہے , لگتا ہے کہ حکومت پارہ چنار کے محب وطن  عوام کو  اپنا نہیں سمجھتی کیونکہ اپنوں کے لیے انسان کے دل میں درد ہوتا ہے لیکن حکمرانوں کے دل میں پارہ چنار کے عوام کے لئے کوئی درد نہیں پایا جاتا ۔ پارہ چنار  ایک حساس علاقہ ہے جو تین اطراف سے افغانستان میں گھرا ہوا ہے اور یہاں کے عوام کی اکثریت شیعہ مکتبہ فکر سے تعلق رکھتی ہے جس کی وجہ سے یہ علاقہ مسلسل طالبان اور داعش جیسی عالمی دہشتگرد تنظیموں کے نشانے پر ہے اسی طرح  افغانستان میں انڈیا کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کی وجہ سے را اور خاد بھی اسے پاکستان سے الگ کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں اور اس علاقے  کے امن کو تہہ و بالا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

انہو ں نے مزید کہا کہ پارہ چنار کے  محب وطن غیور عوام نے صبر اور جرائت کا مظاہرہ کرتے ہوئے  ہمیشہ سے ان سازشوں کو از خود بغیر کسی امداد کے ناکام بنایا ہے یہ علاقہ اس سے پہلے بھی تقریباً پانچ سال تک تکفیری دہشتگردوں کے محاصرے میں رہا لیکن وہاں کی عوام نے بے مثال قربانیاں دے کر مادر وطن کے ایک ایک انچ کا دفاع کرتے ہوئے دہشت گردوں کو شکست دی ۔ افسوس کیساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ اب سیکورٹی اداروں اور حکومت کی طرف سے ان کے قانونی دفاع کے آلات کو ان سے چھینا جا رہا ہے جس سے خدشات پیدا ہو رہے ہیں وہاں کی عوام اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں اس اقدام سے داعش , طالبان اور انڈیا کی طرف سے پارہ چنار میں ایک بڑے قتل عام کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے لہذا حکومت اور ادارے وہاں کے قبائل سے چھینے گئے دفاعی آلات جلد از جلد واپس کرتے ہوئے ان خدشات کا ازالہ کریں, اسی طرح کراچی میں مسلکی بنیادوں پر شروع ہونے والے ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام کی جائے اور تکفیری دہشتگردوں کے خلاف بھر پور آپریشن کرکے انکا خاتمہ کیا جائے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree