شیخ عیسیٰ قاسم کی گرفتاری کے لئے بحرینی سیکورٹی فورسز کا نہتے شہریوں پردھاوا، ایم ڈبلیو ایم پاکستان کی شدید مذمت

27 جنوری 2017

وحدت نیوز (اسلام آباد) بحرین کے ممتاز مذہبی رہنما آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کی گرفتاری کے لئے بحرینی سیکورٹی فورسز کے دھاوا کے نتیجہ میں شہریوں پر حملہ کے وحشیانہ اور ظالمانہ اقدام کی مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ظالم آل خلیفہ حکومت کو اپنے ہر ظلم کا حساب ایک دن دینا ہی پڑے گا ۔

تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے شعبہ خارجہ امور کے مرکزی سیکریٹری علامہ  ڈاکٹرسید شفقت شیرازی نے اپنے بیان میں بحرینی عوام پر ہونے ہوالے ظلم اور آل خلیفہ کی فورسز کے آج فجر کے وقت ہونے والے حملے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری اورامت مسلمہ اور حکومت پاکستان سے اپنی ذمہ داری ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔

انہوں نے مذید کہا کہ پاکستانی عوام بحرینی حقیقی قیادت اور عوام کی اس پر امن تحریک کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ ڈاکٹر شفقت شیرازی کا کہنا تھا کہ صبح فجر کے وقت آل خلیفہ کی ظالم فورسز نے بحرین کے عظیم قائد آیت اللہ عیسی احمد قاسم کی گرفتاری کے لئے حملہ کر دیااورنہتے عوام پر سیدھی فائرنگ کر دی نہتے عوام نے اپنے جسموں پر گولیاں کھا کر پیش قدمی کو روک دیااوراسکے نتیجہ میں بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے جن میں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

ہم ان عظیم اورباہمت بحرینی عوام کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔ شفقت شیرازی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان ظالم فورسز میں ایک بڑی تعداد پاکستانیوں کی ہے جو سیکورٹی گارڈز کے نام پر بحرین بھیجوائے گئے وہ بھی بحرینی سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر نہتی عوام پر ظلم وجورمیں شریک ہیں ۔

ایم ڈبلیو ایم کے رہنما نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ نہ صرف پاکستانیوں کو بحرینی عوام کے قتل میں شریک ہونے سے فورا روکیں بلکہ بحرینی فورسز میں موجود پاکستانیوں کو واپس بھی بلائیں۔

انہوں نے انسانی حقوق کے علمبرادر نام نہاد ممالک اورا قوام پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت کے نام پر مختلف ممالک کو تباہ کرنے والی طاقتیں بحرینی عوام پر ہونے والے ظلم پر مجرمانہ طور پرخاموش کیوں ہیں.؟

اس ظالم نظام کے مجرمانہ اقدامات اورریاستی دہشتگردی پربین الاقوامی برادری اور امت مسلمہ کے لبوں سے خاموشی کا تالا کب ٹوٹے گا۔ بحرینی اپوزیشن اورحکومت کے مذاکرات کے لئے کیوں پریشر نہیں ڈالا جا رہا.؟ یہ بین الاقوامی مسائل کے حل کے لئے دھرے معیار کب تک قائم رہیں گے؟



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree