پشاور،ملک اقرارحسین کی سربراہی میں ایم ڈبلیوایم وفد کی پاراچنار حملے کے زخمیوں کی عیادت، نقدعطیات کی تقسیم

26 جنوری 2017

وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور روابط ملک اقرار حسین نے ایک اعلیٰ سطحی وفدکے ہمراہ سی ایم ایچ پشاور میں پاراچنار بم دھماکے میں زخمی ہونے والے مریضوں کی عیادت کی اس موقع پر ایم ڈبلیوایم رہنماوں کی جانب سے تمام زخمیوں کی خدمت میں قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی جانب سے پھولوں کے گلدستے اور نقدعطیات کےچیک پیش کیئے گئے ،اس موقع پر صوبائی سیکرٹری جنرل خیبر پختونخواہ علامہ محمد اقبال بہشتی مسئول مرکزی سیکریٹریٹ ارشاد بنگش اور صوبائی سیکرٹری تربیت مولانا ذوالفقار علی بھی ملک اقرار حسین کے ہمراہ موجود تھے،زخمیوں کے اہل خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے ملک اقرار حسین کاکہنا تھا کہ پارہ چنار کے مومنین ملت جعفریہ پاکستان کے سر کا تاج ہیں،ہر مشکل گھڑی مجلس وحدت مسلمین پاراچنار کے مظلومین   کےشانہ بشانہ کھڑی ہے ہم ہر سطح پہ پارا چنار کے محب وطن پاکستانیوں  کے آئینی، قانونی اور جمہوری  حقوق کے لئے صدا بلند کریں گے، پوری قوم  پارہ چنار کے مومنین  کے غم میں برابر کی شریک ہے،آخر میں ایم ڈبلیوایم کے وفد نے تمام زخمیوں کی جلد مکمل صحت یابی کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree