جنرل راحیل شریف کا فرقہ وارانہ فوجی اتحاد کاسربراہ بننا پاکستان کے داخلی وخارجی مفادات کے منافی ہے ، علامہ ناصرعباس جعفری

07 جنوری 2017

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ریٹائرڈ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو39 ممالک کے فرقہ وارانہ سعودی فوجی اتحاد کا سربراہ بننے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ راحیل شریف نے سعودی ریالوں کے ہاتھوں پاک وطن کی عزت و وقار کو داو پہ لگا دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آل سعود کی بقاء کو دوام دینے اور مظلوم مسلمانوں کے خلاف بننے والے اس نام نہاد سعودی تکفیری عسکری اتحاد کے اہداف اور اغراض و مقاصد ابھی تک واضح نہیں ہیں۔عالمی مبصرین اور ذرائع ابلاغ اسے ایسے اتحاد کا نام دے رہے جو عالم اسلام کومسلکی جنگ میں دھکیل کر متحارب گروہوں میں تقسیم کر دے گا۔یہ اتحاد عالم اسلام کو ایک دوسرے کے مدمقابل کھڑا کرنے کی سازش ہے جس کے پس پردہ صیہونی سوچ کار فرما ہے۔اس اتحاد میں سعودی بدنیتی آشکار کرنے کے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ داعش کے خلاف جنگ لڑنے والے مسلم ممالک میں سے کوئی ایک بھی اس اتحاد میں شامل نہیں۔پھر اس اتحاد کو دہشت گردی کے خلاف کیسے کہا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ آل سعود جو کہ مسلمانوں کے ازلی دشمن اسرائیل اور امریکہ کو اپنا دوست سمجھتا ہے وہ عالم اسلام کے تحفظ کا دعویدار کیسے بن گیا۔ اس فوجی اتحاد کی تشکیل کا مقصد اگر عالم اسلام کی حفاظت ہے تو مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر کے لیے بھی اسے اپنی آواز بلند کرنی چاہیے لیکن اس معاملے میں سعودیہ کی مسلسل اور مکمل خاموشی اس اتحاد کی اصلیت کھولنے کے لیے کافی ہے۔پاکستان کی خارجہ پالیسی کے مطابق دو اسلامی ممالک کے درمیان تنازعہ کی صورت میں ہمیں ثالث کا کردار اداکرنا ہو گا۔کسی بھی صورت میں فریق بن کر اپنے تشخص کو داغدار کرنا ہمارے لیے مناسب نہیں۔جنرل راحیل شریف جو کہ حال ہیں پاکستان کے سب سے بڑے فوجی عہدے سے ریٹائر ہوئے ہیں ان کے پاس پاک فوج کی امانتیں ہیں۔ملکی حوالے سے اہم اور حساس معلومات کی حامل شخصیت کو اپنے خدمات کسی دوسرے ملک کے سپرد کرنا نہ صرف خلاف ضابطہ ہے بلکہ ایسے شخص کی کسی دوسرے ملک کے لیے وفاداری وطن عزیزاور قومی مفاد کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔ریٹائرڈ جنرل راحیل کا یہ اقدام پاکستان کو فرقہ وارانہ اتحاد کے حصہ بنانے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ ریٹائرڈ آرمی چیف نے اس ملک میں بڑا نام کمایا ہے۔لوگ انہیں اپنے ہیرو سمجھتے ہیں۔ان کا یہ اقدام ان کی ساکھ اور شہرت کے لیے سخت نقصان دہ ثابت ہو گا جبکہ مملکت خداداد پاکستان کو بھی داعش کہ چنگل میں دھکیلنے کی سعودی سازش ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree