پسماندہ علاقوں میں صحت ، تعلیم اور دوسری انسانی زندگی کی سہولت نہ ہونے کی درد کو پورے وجود سے محسوس کرتے ہیں، علامہ اعجاز بہشتی

06 جنوری 2017

وحدت نیوز (عمرکوٹ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور تربیت علامہ اعجازحسین بہشتی نے مرکزی جامع مسجد پیرپنج میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مومن ایک جسم کی مانند ہے اگر جسم کے ایک حصے کو درد ہو جائے تو پورے جسم میں درد محسوس ہوتا ہے،ہم آپ مومنین کے درد کو محسوس کرتے ہیں،صحت ، تعلیم اور دوسری  انسانی زندگی کی سہولت نہ ہونے کی درد کو پورے وجود سے محسوس کرتے ہیں،مجلس وحدت مسلمین  انشاءاللہ اپنی پوری طاقت سے آپ کے ساتھ ہے ،اور آپ کے مسائل کو پورے خلوص کے ساتھ دیکھیں گےاور ان کے حل کیلئے ہر ممکن اقدام بھی کریں گے، خدا اور امام زمانہ عج کی مدد ونصرت ہمارے شامل حال ہوگی ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree