اقتدار کی کھینچاتانی نے ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں کو عوامی مشکلات اور مسائل سے غافل کر رکھا ہے، علامہ ناصرعباس جعفری

28 دسمبر 2016

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ اقتدار کی کھینچاتانی نے ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں کو عوامی مشکلات اور مسائل سے غافل کر رکھا ہے۔حکمران اقتدار بچانے کی فکر میں مصروف جبکہ اپوزیشن جماعتوں کی کوشش ہے کہ الیکشن سے قبل ہی انہیں کسی طرح اقتدار حاصل ہو جائے۔انہوں نے کہا کہ اصل حکمرانی عوام کے دلوں پر راج کرنا ہے۔ باربار آزمائے ہوئے سیاست دانوں سے عوام مایوس اور بد دل ہو چکی ہے۔ملک کی اکثریت کا تعلق متوسط طبقے سے ہے۔جو بنیادی ضروریات زندگی سے محروم رہ کر وقت گزار رہے ہیں۔ قومی ترقی کی کوئی پالیسی ایسی نہیں ہے جسے پوری قوم کے لیے فائدہ مند قرار دیا جاسکے۔قوموں کی ترقی میں معیاری تعلیم کو کلیدی حیثیت حاصل ہے لیکن ہمارے ہاں تعلیمی ادارے حکومتی عدم توجہی کا شکار ہیں۔پرائمری اور مڈل سکولوں میں اساتذہ کی تعلیمی قابلیت اور ماحول کسی اعتبار سے بھی حوصلہ افزا قرار نہیں دیا جا سکتا۔اسی طرح صحت، توانائی اور دیگر شعبوں میں ترقی فقظ اخباری دعووں تک محدود ہے۔انہوں نے کہا جس ملک میں دودھ کے نام پر کیمیکل ملا محلول فروخت کرنے پر سپریم کورٹ آف پاکستان کو از خود نوٹس لینا پڑا وہاں حکومتی اداروں کی کارکردگی کے لیے سوائے شرمناک کے اور کوئی لفظ استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ نااہل حکمرانوں کو اثاثوں میں اضافے اور لوٹ مار کے کسی سے کوئی غرض نہیں۔ عوامی مسائل اور مشکلات سے یہ بے غرضی ان نا اہل حکمرانوں کو لے ڈوبے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree