امریکہ اب ترکی کی شکل میں اپنے عزائم کی تکمیل چاہتا ہے، علامہ اصغر عسکری

29 نومبر 2016

وحدت نیوز (بھکر) مجلس وحدت مسلمین کے ایک وفد نے مرکزی رہنما علامہ اصغر عسکری کے ہمراہ ضلع بھکر کا دورہ کیا، جس نے شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما سید وزارت حسین نقوی کی رسم سوئم میں شرکت اور ضلع بھکر کے تنظیمی رہنماوں سے ملاقات کی۔ وفد میں ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری فلاح و بہبود علی رضا طوری اور سیکرٹری تنظیم سازی سید عدیل عباس زیدی بھی شامل تھے۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی معاون سیکرٹری تنظیم سازی علامہ اصغر عسکری کا اس موقع پر کہنا تھا کہ امریکہ اب ترکی کی شکل میں اپنے عزائم کی تکمیل چاہتا ہے، کیونکہ آل سعود کی منافقت اس وقت کھل کر امت مسلمہ کے سامنے آگئی ہے، اس لئے امریکہ اب لبرل نام نہاد مسلم ملک ترکی کے ذریعے امت مسلمہ کو تقسیم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے تنظیمی ڈھانچہ کو ملک بھر میں مضبوط کیا جا رہا ہے اور جس طرح ہماری قیادت نے ہر مشکل وقت میں قوم کی آواز کو بلند کیا، اسی طرح اپنا فریضہ ادا کرتے رہیں گے۔ قبل ازیں انہوں نے سید وزارت حسین نقوی کی رسم سوئم سے خطاب کرتے ہوئے مرحوم کی ملت کیلئے خدمات کو سراہا اور ان کو بھرپور انداز میں خراج عقیدت پیش کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree