علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سید عمار الحکیم سے ملاقات،پاکستان اور عراق دوستی کے فروغ کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیں گے

27 نومبر 2016

وحدت نیوز (بغداد) مجلس وحدت مسلمین  پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس نے علامہ شفقت شیرازی کے ہمراہ  عراق کے سب سے بڑے پارلیمانی اتحاد نیشنل عراق الائنس کے سربراہ  سید عمار الحکیم سے ملاقات کی۔تفصیلات  کے مطابق،دونوں شخصیات کے درمیان ، پاک عراق تعلقات، امت مسلمہ کو درپیش حالیہ چیلنجز،  مسئلہ کشمیر، مشرق وسطیٰ بالخصوص پاکستان میں شیعہ سنی اتحاد اور تکفیریت کے نفوذ  اور بڑھتے ہوئے خارجی داعشی فتنے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہو ئی ۔

 اس موقع پر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے سید عمار الحکیم  کو مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے پاکستان میں شیعہ سنی اتحاد وبھائی چارے کے قیام کی کوششوں اور اہل سنت جماعتوں کے ساتھ برادرانہ تعلقات سے آگا ہ کیا اور  داعش کے خلاف جنگ  میں عراقی عوام کے جذبہ کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستانی عوام داعش کی دہشت گردی کے خلاف عراقی عوام کی شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔

انہوں نےکہا کہ مظلوم اقوام کی امداد کیلئے عراق اب ایک مضبوط آواز ہے، عراق کشمیر پر بھارتی مظالم کے خلاف بھی آواز اٹھائے اور پاکستان کا اس مسئلہ میں اقوام متحدہ میں ساتھ دے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  مجلس وحدت مسلمین نے اپنے قیام سے لے کر آج تک تکفیریت کے خلاف اپنی جدوجہد کو جاری رکھا ہے، یہ تکفیری پوری دنیا میں شکست سے دوچارہیں ، شکست ان تکفیری عناصرکے مقدر میں لکھی جا چکی ہے۔

سید عمار الحکیم نے  پاک عراق تعلقات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام نے ہمیشہ مظلوموں کا   ساتھ دیا ہے، ہم     پاکستان اور عراق دوستی کے فروغ کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیں گے۔ انہوں نے زائرین امام حسین (ع) کی مشکلات کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زائرین کیلئے جلد پاکستان سے ڈائریکٹ فلائٹس شروع کریں گے،      داعش کے خلاف جاری جنگ میں  ہم روز بروزکامیابی کی جانب گامزن ہیں، عراق میں حالات بہتر ہوتے ہی پاکستانی لیبرز کیلئے مواقع پیدا کریں گے۔  آخر میں سید عمار الحکیم نے داعش کے خلاف جاری جنگ میں پاکستانی عوام کی جانب سے ملنے والی  حمایت پر شکریہ ادا کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree