ڈیرہ اسماعیل خان،علامہ راجہ ناصرعباس کا جامعۃ باب النجف جاڑہ میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب

26 اگست 2016

وحدت نیوز(ڈیرہ اسماعیل خان) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجا ناصر عباس جعفری دو روزہ دورے پر ڈی آئی خان پہنچ گئے ہیں۔ سیدعلیاں کے مقام پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، جس کے بعد وہ جامعۃ باب النجف جاڑہ تشریف لے گئے۔ استاد العلماء علامہ غلام حسن نجفی سے ملاقات کے بعد نماز جمعہ ادا کی اور نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد حاضرین سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں علامہ راجا ناصر عباس نے عصر حاضر کے مسائل اور مشکلات پر گفتگو کی اور درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے وحدت کی ضرورت پر زور دیا۔ اپنے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت تکفیریت کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ قائداعظم شیعہ اور علامہ اقبال سنی تھے، دونوں کی مشترکہ کوششوں سے پاکستان بنا اور آج بھی شیعہ اور سنی کو مل کر پاکستان بچانا ہو گا۔ 85 دن کیمپ میں گزارے اور ثابت قدم رہ کر اپنا پیغام مؤثر انداز میں دیا۔ ظلم کے خلاف اٹھو اور ثابت قدم رہ کر ہی ظلم کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ کچھ ہی دیر میں قائد وحدت ریلی کی صورت میں کوٹلی امام حسین (ع) کی جانب روانہ ہوں گے، جہاں سی آر بی سی چوک پر سینکڑوں نوجوانوں پر مشتمل موٹرسائیکل ریلی ان کے استقبال کیلئے منتظر ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree