پیپلز پارٹی کےقائدین یمن کے مسئلے میں عوام کو گمراہ نہ کریں، ناصرعباس شیرازی

28 اپریل 2015

وحدت نیوز (اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری سیاسیات سید ناصرعباس شیرازی سے بلتستان کے مختلف وفود نے ملاقاتیں کیں اور اس موقع پر انہوں نے ایم ڈبلیو ایم میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔ عمائدین نیورنگاہ، نیانیور، سندس، کتپناہ اور شگریخورد نے مجلس وحدت مسلمین کی ملک بھر میں جاری تحریکوں کا خیرمقدم کیا اور انہوں اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایم ڈبلیو ایم میں شمولیت اس تنظیم کی اطمینان بخش کارکردگی اور نظریات کے سبب ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کا یہ طرہ امتیاز ہے کہ اس نے ملک میں دنیا بھر میں جاری مظالم کے خلاف صدائے حق ہر حالت میں بلند کرتی رہی۔ اس موقع پر سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین غریبوں اور کمزوروں کی جماعت ہے اور مستضعفین کے حقوق کی جنگ ہر حالت میں لڑتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے گلگت بلتستان کو محرومی کے سوا کچھ بھی نہیں دیا۔ سابقہ حکمران جماعت کے استحصال کے بعد یہاں کی عوام نواز لیگ کی سیاسی مکاریوں کا مقابلہ کرنا جان چکی ہے اور مسلم لیگ نواز کو سیاست کے میدان میں بھرپور شکست دے گی۔

 

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے گلگت بلتستان کی عوام سے گندم سبسڈی چھین کر ظلم کیا تو یہاں کی غیور عوام نے انکو اس ظلم میں کامیاب ہونے نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پیپلز پارٹی کی سابقہ پانچ سالہ کارکردگی کے بارے میں سوال کرنا چاہتے ہیں کہ انہوں نے ان پانچ سالوں میں عوام کو کیا دیا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما بلتستان آکر یمن کے مسئلے پر عوام کو گمراہ نہ کریں، پیپلز پارٹی کی قیادت، زرداری اور رحمان ملک فوج کو یمن بھیجنے اور یمن مسئلے پر نواز شریف کا ساتھ دینے کا اعلان کر چکی ہے، خورشید شاہ اور قمرالزمان کو یہ باتیں زیب نہیں دیتیں کہ وہ یمن کے مسئلے پر گفتگو کریں اور نواز شریف پر تنقید کریں۔

 

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے نواز شریف کو ان حالات میں سہارا دیا، جن حالات میں نواز شریف کی حکومت جانے والی تھی، اب بلتستان آکر نواز شریف سے اختلاف کرنا عوام کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے۔ پیپلز پارٹی اور نواز لیگ عوام کے درمیان آکر اختلافات کی باتیں کرنے میں مصروف ہیں جبکہ وہ ایک دوسرے کی دوست جماعتیں ہیں۔ اب یہ دونوں جماعتیں باریاں لینا چاہتی ہیں جسے ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی عوام اب کارکرگی اور نظریات کی بنیاد پر الیکشن میں حصہ لے گی اور کسی جعلی دعوے کرنے والے کا ساتھ نہیں دے گی۔ عوامی وفد نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بلتستان میں آٹے کا بحران پیدا کیا جا رہا ہے اور اس بحران کے پیچھے مسلم لیگ کا ہاتھ ہے۔ اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ آٹا بحران انتظامیہ کی نااہلی ہے اور سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہے، اگر آٹے کے بحران کا مسئلہ فوری طور پر حل نہ ہوا تو موثر آواز بلند کی جائے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree