پاکستان کا روشن مستقبل اورنج ٹرین اورمیڑومنصوبوں میں نہیں اعلیٰ تعلیمی اداروں کی تعمیرمیں مضمرہے،علامہ ناصرعباس جعفری

24 فروری 2016

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے معیاری تعلیم، بے روزگاری کا خاتمہ اور شعوری تربیت کی اشد ضرورت ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ اورنج ٹرین اور میٹرو طرز کی شاہانہ سفری سہولیات پر قومی دولت لٹانے کی بجائے    اعلیٰ  تعلیمی اداروں کی تعمیر پر پیسہ خرچ کرے تاکہ پاکستان کا مستقبل پڑھے لکھے باشعور اور محفوظ ہاتھوں کو سونپا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر کے آلہ کار بننے والے افراد اسلامی تعلیمات سے بے بہرہ اور شعوری تقاضوں سے نابلد ہیں۔ اسلام دشمن قوتوں ایسے ہی کم علم لوگوں کے جذبات کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرتیں آئی ہیں۔جو عالمی طاقتیں پاکستانی مدرسوں یا دینی اداروں کی مالی معاونت کر رہی ہیں وہ اگر پاکستان سے مخلص ہیں تو وطن عزیز میں اعلی تعلیمی نظام کے قیام کے لیے سرمایہ کاری کریں۔ بڑھتی ہونی مہنگائی نے متوسط اور سفید پوش افراد کے لیے اذیت ناک صورتحال پیدا کر رکھی ہے۔ نادار افراد بچوں کے تعلیمی اخراجات اٹھانے کے متحمل نہیں رہے۔سرمایہ اور اعلی تعلیم کا حصول ایک مخصوص طبقے کی دسترس تک محدود ہو گیا ہے۔ اس طبقاتی تفریق کے خاتمے کے لیے پالیسی مرتب کرنا حکومت ترجیحات کا حصہ ہونا چاہیے تھا لیکن یہاں صورتحال اس کے بالکل برعکس ہے۔پورے ملک میں معیاری تعلیم جیسے اہم امور کو نظر انداز کر کے اربوں روپے کی رقم محدود علاقے کی سفری سہولیات پر خرچ کرنا کہاں کی دانشمندی ہے۔انہوں نے کہا امریکہ سمیت دوست کے ہونے کے دعویدار تمام یورپی ممالک سے نرسری تا پی ایچ ڈی تک تعلیم کے شعبے میں مدد حاصل کی جائے اور پاکستان میں آکسفورڈ اور کیمرج طرز کی تعلیم کو عام کیا جائے تاکہ ملک کے ان ہونہاروں کو بھی اعلی تعلیم کے مواقع میسر ہوں جو وسائل کی عدم فراوانی کے باعث اعلی اور معیاری تعلیم سے محروم رہ جاتے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree