وارثان شہداءاور علمائے کرام کی زیر قیادت لانگ مارچ کے ہزاروں شرکاء شکارپور سےکراچی کی جانب گامزن

15 فروری 2015

وحدت نیوز (شکارپور) شہداءکمیٹی شکار پور کی جانب سے سانحہ جامع مسجد کربلائے معلیٰ میں ملوث دہشت گردوں کی عدم گرفتاری کے خلاف اورسندھ بھر میں فوجی آپریشن کی حمایت میں لانگ مارچ شکار پور سےسی ایم ہاوس  کراچی کی جانب روانہ ہو چکا ہے، لانگ مارچ کی قیادت وارثان شہداء کررہے ہیں جبکہ شہداء کمیٹی کے چیئرمین علامہ مقصود ڈومکی اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی بھی خانوادہ شہداء اور لانگ مارچ کےہزاروں شرکاء کے ہمراہ موجود ہیں ، لانگ مارچ کے سکھر پہنچنے پر ایم ڈبلیوایم کی جانب سے شرکاء کا فقید المثال استقبال کیا گیا،شرکاء پر منوں پھولوں کی پتیا ں نچھاور کی گئیں ،  فضا ء لبیک یا حسین ؑ اور شہادت شہادت سعادت سعادت کے نعروں سے گونج اٹھی، اس سے قبل مرکزی جامع مسجد کربلائے معلیٰ شکارپور میں ایم ڈبلیوایم سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مختار امامی زیر اقتداءاجتماعی حدیث کساء کی تلاوت کی گئی، بعد ازاں شرکائے لانگ مارچ جن میں جوانوں اور بزرگوں کے علاوہ خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شریک ہے، اپنے جائز حقوق کے حصول کیلئے شکارپور سے بسوں ، ویگنوں اور کاروں میں کراچی کی جانب سفر کیلئے روانہ ہوئے،اس موقع پر انتہائی جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے شرکاءنے اپنے ہاتھوں میں اپنے پیارے شہداء کی تصاویر اٹھا رکھیں تھیں ، جبکہ اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی،شرکاء کی ایک بڑی تعداد نے ہاتھو ں میں بینر ، پلے کارڈ اور پرچم اٹھا رکھے ہیں جن پر مطالبات کی منظوری ، دہشت گردوں کی گرفتاری اور سندھ بھر میں موجود دہشت گرد مراکز کے خلاف فوجی آپریشن کی حمایت میں نعرے درج ہیں ،لانگ مارچ کے شرکاء اپنے سفر کی پہلی شب مورو میں قیام کریں گے جبکہ الصبح کراچی کی جانب رخت سفر باندھیں گے، کراچی آمد پر شاہراہ پاکستان انچولی کے مقام پر مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن لانگ مارچ کے شرکاء کا شاندار استقبال کرے گاجبکہ کراچی کے ہزاروں شرکاء شاہراہ پاکستان سے لانگ مارچ میں شامل ہو جائیں گے، اسی طرح یہ لانگ مارچ جس جس شہر کی شاہراہ سے گذرے کا اس انسانی سروں کے سمندر میں اضافہ ہوتا چلا جائے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree