قومی ترقی اور قیام امن کیلئے حکمرانوں کااپنی نیت کو ٹھیک کرنا ضروری ہے علامہ ناصرعباس جعفری کی کویت ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو

06 مارچ 2015

وحدت نیوز (کویت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے  سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اپنے سات روزہ تنظیمی دورہ پر کویت پہنچ گئے ہیں ،کویت ایئرپورٹ پر مجلس وحدت مسلمین،پاکستان مسلم لیگ ق ،پاکستان عوامی تحریک اور کویت میں مقیم اورسیز پاکستانیوں نے پر تپاک استقبال کیا اور انہیں تحائف پیش کیئے،علامہ ناصر عباس اپنے دورہ کویت کے دوران پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات سمیت مختلف تقاریب میں شرکت کریں گے، کویت ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہاہے کہ پاکستان کو دہشت گردی اور دیگر مسائل سے نجات دلانے کیلئے حکمرانوں کااپنی  نیت کو ٹھیک کرنا ضروری ہے ،دہشت گردی کے خلاف پاک افواج آپر یشن ملکی مفاد میں ہیں جنہیں پوری قوم سپورٹ کر رہی ہے ،  اس موقع پر (ق)لیگ کے چودھری عثمان اصغر'ثقلین عباس، عوامی تحریک کے حنیف قریشی اور مجلس وحد ت مسلمین کے سید شہبازشیرازی اور سید عرفان کاظمی بھی موجود تھے ۔

 

 علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہاکہ پاکستان میں جب بھی ایماندار حکمران اقتدار میں آئیں گے تو اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں جتنے وسائل ہیں ہم ملک کو نہ صرف بجلی کی لوڈشیڈنگ، مہنگائی ، بے روزگاری اوردیگر مسائل سے نجات دلا سکتے ہیں بلکہ ملک کو حقیقی معنوں میں ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کیاجاسکتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ قیام پاکستان کے بعد جو بھی جماعتیں اقتدار میں آئیں وہ ملک و قوم کا سوچنے کی بجائے اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف رہیں اور ان کی لوٹ مار اورکرپشن نے ملک کو معاشی طو رپر بدترین بحران کا شکار کر رکھا ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ حکمرانوں کی عیاشیوں پر خرچ ہونے والے اربوں روپے کا بوجھ بھی ملک کے غریب اور عام آدمی پر پڑ رہا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں ان کاکہنا تھاکہ ہم دہشت گردی کے خلاف ضرب عضب آپریشن سمیت پاک افواج کی دہشت گردوں کے خلاف تمام کارروائیوں کو مکمل سپورٹ کرتے ہیں مگر دہشت گردی کے خاتمے میں حکمران ابھی بھی مکمل سنجیدہ نظر نہیں آتے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree