علامہ راجہ ناصرعباس کی ڈاکٹر رحیق عباسی سے ملاقات، تکفیریت کےمقابل مشترکہ جدوجہد کا عزم

02 مئی 2015

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پاکستا ن عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی سے انکے دفترمیں ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف افواج پاکستان کاجاری آپریشن حوصلہ افزا ہے اور اس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔خیبر ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کی حالیہ کاروائی کے نتیجہ میں بیشتر دہشت گردوں کی ہلاکت اور شدت پسندی کے مراکز کی تباہی ایک عظیم فتح ہے۔ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے پوری قوم پاک فوج کی پشت پر کھڑی ہے۔ہمارے لیے یہ امر باعث مسرت ہے کہ اس ملک کا دفاع ، بقا اور سلامتی کے امور مضبوط اور بااعتماد ہاتھوں میں ہیں۔انہوں نے دہشت گردی کی اس جنگ میں جان کا نذرانے پیش کرنے والے پاک فوج کے نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ لوگ ہماری قوم کے ہیرو اور ہمارا وقار ہیں۔ہم ان کے جذبے و جرات کو سلام پیش کرتے ہیں۔ہماری موجودہ حکومت بھی اگر اسی جذبے و خلوص کے ساتھ ملک کی خدمت کرے تو پھر وطن عزیز کو ناقابل تسخیر ریاست کی حیثیت حاصل ہو گی۔

 

انہوں نے کہا کہ  سپر پاور کے زعم میں مبتلا کوئی طاقت ہمارے ملک کا طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کرسکے گی اور نہ ہمارے داخلی معاملات میں کسی کو مداخلت کا اختیار حاصل ہو سکے گے مگر بدقسمتی سے ہماری حکومت بیرونی ڈکٹیشن پر چلنے کی عادی ہو چکی ہے اور اس ابہام میں مبتلا رہتی ہے کہ اپنے اقتدار قائم رکھنے کے لیے مغربی و سعودی آقاوں کی پیروی ضروری ہے جوغلامانہ ذہنیت کا عکاس ہے ۔ہمیں ذاتی مفادات کی پالیسی کو پس پشت ڈال کر ملکی سلامتی کی پالیسی کو مقدم رکھنا ہو گااگر وطن عزیز کے استحکام و سالمیت کی بجائے حکومت کے پیش نظر ذاتی مفادات رہے تو پھر وہ اپنے آپ ان قوتوں کے حصار سے کبھی آزاد نہیں کرا سکے گی جو ملکی سلامتی کے دشمن ہیں ۔جو دہشت گردوں کو شہید کہتے ہیں اور ان کی مذموم کاروائیوں پر مذمت کرنے کو گناہ سمجھتے ہیں۔جب تک ان لوگوں کو اپنے حلقہ احباب سے خارج نہیں کیا جاتا اس وقت تک اس ملک میں امن کا قیام محض خواب و خیال ہی رہے گا۔اس سلسلے میں حکومت کو مختلف تنظیموں سے اپنے تعلقات پر نظرثانی کرنا ہوگی لیکن یہ تبھی ہی ممکن ہے جب حکمران ملکی مفادات کو مقدم سمجھتے ہوئے ذاتی پسند و ناپسند کی فکر سے آزادی حاصل کر لیں گے۔ ملک میں دہشت گردی کاخاتمہ ممکن ہے مگر اس کے لیے نیک نیتی شرط اول ہے ،دونوں رہنماوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ وطن عزیز پاکستان کو نقصان پہنچانے والے تکفیری دہشت گردوں ، انکے سرپرستوں ، اتحادیوں اور سہولت کاروں کے مقابل ہم متحد ہیں اور انہیں مذموم مقاصد میں ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree