عالم اسلام میں موجودہ بیداری انقلاب اسلامی ایران کی بدولت ہے،علامہ ناصر عباس جعفری

11 فروری 2015

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےسربراہ  علامہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ امام خمینیؒ کی زیر قیادت سرزمین ایران پر رونما ہونے والا اسلامی انقلاب پوری دنیا میں غلبہ اسلام کا نقطہ آغاز ثابت ہوا ،آج استعماری قوتیں غلبہ اسلام سے خوفزدہ ہیں اور اسلامی انقلاب کے اثرات سے محفوظ رہنے کے لیے ملت اسلامیہ کے خلاف سازشوں کے جال بن رہی ہیں لیکن وہ اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکیں گی ،انقلاب اسلامی کی 36ویں سالگرہ کے موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے بیان  میں انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ اس نے مذہب و مسلک کی قید سے بالا تر ہو کر انسانی ذہنوں کو بیدار کیا اور بالخصوص ملت اسلامیہ کو استعماری طاقتوں سے آزادی کے حصول کا راستہ دکھایا ، انہوں کہا کہ ا نقلاب کسی علاقہ، سرزمین، یا مذہب کے لیے مختص نہیں ہوتے اور نہ ہی ان کے اثرات کو روکا جا سکتا ہے۔

 

 

فرانس، روس، چین یا دوسرے ممالک میں انقلاب آئے تو انہوں نے بھی باقی اقوام پر اپنے اثرات ڈالے، لیکن ایران میں آنے والے انقلاب اور باقی ممالک میں آنے والے انقلابات میں بنیادی فرق یہ ہے کہ ایران کا انقلاب "اسلامی" یعنی دین مبین اسلام کے بنیادی اصولوں پر قائم تھا جبکہ دوسرے ممالک میں آنے والے انقلابات خاص اقتصادی، یا معاشرتی نظریہ کی بنیاد پر تھے، کہ جنکا دین اسلام سے کوئی براہ راست رابطہ نہ تھا۔انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران نے جہاں پورے عالم اسلام پر اپنے اثرات مرتب کئے وہاں اس سے سرزمین پاکستان پر بھی مثبت تبدیلیاں رونما ہوئیں، اس خطے میں شہید علامہ عارف حسین حسینی اور شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی نے پاکستانی معاشرے کو انقلاب اسلامی کی حقیقت سے روشناس کرانے کے لئے کلیدی کردار ادا کیا اور ملت تشیع پاکستان کو آج بھی شہید حسینی کے وہ تاریخی کلمات اچھی طرح یاد ہیں جن میں انہوں نے کہا تھا کہ ہم ولایت فقیہ سے ایک انچ بھی پیچھے ہٹنے کیلئے تیار نہیں ہیں اور پاکستانی سرزمین سے کسی کو بھی برادر اسلامی ملک ایران میں انقلاب کے خلاف کام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا امریکہ، اسرائیل اور سامراجی سازشوں کا راستہ روکنے کے لئے ملت اسلامیہ کے ہر فرد کو اسلامی انقلاب کا ساتھ دینا ہوگا، تاکہ شیطان بزرگ اپنے مقاصد میں کامیاب نہ ہوسکے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree