سیٹلائٹ ٹاون زائرین پر فائرنگ، دہشت گرد قوتیں ملکی سلامتی و استحکام کو تباہ کرنے پر تُلی ہوئی ہیں،علامہ راجہ ناصرعباس

28 اپریل 2015

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاون میں زائرین کی بس پر ہونے والے فائرنگ کو بزدلانہ کاروائی اور ملک دشمن عناصر کی کارستانی قرار دیا ہے۔ انہوں نے حملے کے نتیجے میں بے گناہ افراد کی شہادت پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد قوتیں ملکی سلامتی و استحکام کو تباہ کرنے پر تُلی ہوئی ہیں۔ وہ اس طرح کی کاروائیاں کر کے پاکستان کو اقتصادی طور پر تباہ حال کرنا چاہتی ہیں۔ کوئٹہ میں اس طرح کے واقعات کا نئے سرے سے آغاز اقتصادی راہدری اور ملک ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے کی سازش ہے ۔جسے ملک دوست قوتیں افواج پاکستان کی مدد سے ناکام بنائیں گی۔انہوں نے کہا دہشت گردوں کے خلاف جاری ضرب عضب نے ملک دشمن قوتوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اور اب ان کے حوصلے پست ہو چکے ہیں۔موجودہ حکومت نے اپنی سعودی آقاوں کو خوش کرنے کے لیے کالعدم تنطیموں کو ملکی سلامتی کے خلاف ریلیاں نکالنے کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے جس سے ایسے عناصر کو سر اٹھانے کا موقعہ ملتا ہے جوغیر ملکی ایجنڈے کو کامیاب بنانے کے لیے بے چین ہیں۔حکومت کو اس روش پر نظرثانی کرتے ہوئے اپنے حلف کی پاسداری کرنے کی ضرورت ہے جس میں انہوں نے ملکی مفادات کے تحفظ کی قسم کھا رکھی ہے۔

 

علامہ راجہ ناصر نے کہا کہ کوئٹہ میں سیکورٹی اداروں کومزید چوکنا کرنے کے ساتھ ساتھ کالعدم تنظیموں کے خلاف موثر آپریشن کی اشد ضرورت ہے تاکہ وہ چین کے اشتراک سے جاری ملکی ترقی کے منصوبوں کی راہ میں رکاوٹ پیدا نہ کر سکیں۔انہوں نے کوئٹہ میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے بے گناہ افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ غم ہم سب کا مشترکہ ہے ۔جب تک مجرم انصاف کے کٹہرے میں نہیں لائے جاتے تب تک ہم سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔حکومت اگر حقیقی معنوں میں ملک میں امن چاہتی ہے تو اسے چاہیے کہ وہ دہشت گردی کے سہولت کاروں کے خلاف جامع اور موثرکاروائی کرے ملک سے تمام دہشت گردی کے مراکز کا خاتمہ ہوکر ہمارا ملک امن و سکون کا گہوارہ بن جائے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree