سانحہ بھکر کا فیصلہ ناقص تفتیش کا نتیجہ ہے،ہائی کورٹ میں اپیل کریں گے،علامہ اصغر عسکری

02 مئی 2015

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ اصغر عسکری نے سانحہ کوٹلہ جام بھکرکیس میں سنائے جانے والے عدالتی فیصلہ کو سیاسی دباو اور ناقص تفتیش کا نتیجہ قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سرگودھا کی عدالت نے ہمارے پانچ بے گناہ افراد کو موت کی سزا سنا دی ہے جو سراسر غیر منصفانہ اورناقابل برداشت  ہے۔پنجاب میں مخصوص مسئلک کے لوگوں نے اپنے عسکری ونگ بنا کر نہ صرف علاقے کی انتظامیہ کو دبا کر رکھا ہوا بلکہ عدالتوں پر بھی اثر انداز ہوئے بغیر نہیں رہتے۔چاہیے تو یہ تھا کہ اس سانحہ کے اسباب بننے والے اس عناصر کے خلاف کاروائی کی جاتی جو ریلی کی شکل میں آکر اہل تشیع کے نہتے اور معصوم لوگوں پر حملہ آور ہوئے اور دانستہ طور پر علاقے میں اشتعال پیدا کیا لیکن یہاں صورتحال اس کے برعکس ہے۔ اپنا اور مقدسات کا دفاع کرنے والوں پر جھوٹے مقدمے بنا دیے گے تا کہ دن دیہارے حملہ آور ہونے والے دہشت گردوں کا دفاع کیا جا سکے۔مکتب تشیع کو انتقام کا نشانہ بنانے والی یہ ریاستی دہشت گردی ہمیں ہر گز قبول نہیں۔ ہمارے لوگوں کو گھروں سے پکڑ کر لایا گیا۔ ملت تشیع پر دباو ڈالنے کے لیے ان پر جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات بنائیں گے ۔ یہ امتیازی رویہ پنجاب حکومت کی ایما پر ہمارے ساتھ روا رکھا جا رہا ہے جو انتہائی قابل مذمت ہے۔ اگر عدالتیں اسی طرح یکطرفہ فیصلے سناتی رہیں تو پھر عدلیہ سے لوگوں کااعتبار اٹھ جائے گا۔ اس لیے عدالتوں کو چاہیے کہ مسلکی بنیادوں پر قائم مقدمات کے فیصلے سنانے میں عجلت کے بجائے دانشمندانہ روش اختیار کریں۔تفتیشی نظام کی بہتری اور شفافیت عدلیہ کے منصفانہ فیصلوں کی بنیاد ہیں اس لیے ان میں بہتری لائی جائے۔ہم عدلیہ کے مذکورہ فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل کریں گے اور جب تک انصاف کے تقاضوں کو احسن انداز میں پورا نہیں کیا جاتا ہم سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree