ریاستی ادارے اگر عوام دشمن پالیسی اپنا لیں تو ان سے انصاف کی توقع نہیں رکھی جا سکتی، ڈاکٹر شفقت شیرازی

16 مئی 2016

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین نے شیرازی نے ملک میں حالیہ شیعہ نسل کشی کے حوالے سے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ کئی دہائیوں سے ملت تشیع کا خون پانی کی طرح بہایا جا رہا ہے۔ جس پر حکمران طبقہ اور ریاستی اداروں نے چپ سادھ رکھی ہے۔ سرزمین پاکستان میں ہمیشہ سے حیدر کرارؑ کے ماننے والوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے اور انہی کے گرد دائرہ تنگ کیا جاتا ہے۔ حکمرانوں نے اپنی حکومتوں کو دوام دینے کے لئے کبھی دہشت گردوں کے ذریعے اہل تشیع کا قتل عام کیا تو کبھی محافظ اداروں کے ذریعے گولیوں سے چھلنی کر دیا گیا۔ علاوہ ازیں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم نے بہت دفعہ احتجاج اور دھرنے دے لئے، ان کرپٹ اور بے ضمیر حکمرانوں کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ہماری قیادت نے بھوک ہڑتال کیمپ کا آغاز کر دیا ہے اور ملت مظلوم بھی اپنی قیادت کے ہم آہنگ اپنا کردار ادا کرے کیونکہ ہمارے مطالبات وہی ہیں، جو آج ہر باشعور پاکستانی کی آواز ہیں۔ بیرون ملک مقیم غیور اور بیدار پاکستانیوں سے اپیل ہے کہ مردہ ضمیر حکمرانوں کو جگانے میں اپنا عظیم کردار ادا کریں۔ ہم چاہتے ہیں کہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلا تفریق آپریشن ہونا چاہیے، تاکہ کراچی، ڈیرہ اسماعیل خان اور پارا چنار واقعات دوبارہ وقوع پذیر نہ ہوں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree