بینظیر کی جمہوری حکومت کے خلاف آئی جے آئی بنانے والے کس منہ سےدھرنے والوں پر الزام لگا رہے ہیں،علامہ ناصرعباس جعفری

22 ستمبر 2014

وحدت نیوز(اسلام آباد)عوامی پرامن احتجاج کو طاقت سے کچلنے کے سنگین نتائج برآمد ہونگے حکمران غیر جمہوری راستے پر چل رہے ہیں تشدد اور غیر جمہوری رویہ اپنایا گیا تو یہ احتجاج ملک بھر میں پھیل جائے گا، سیلاب متاثرین کے امداد کے نام پر پنجاب حکومت مذاق کر رہی ہے،سیلاب ذدگان کو بجلی کے اٖضافی بل پنجاب حکومت کا ظلم ہے،پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس نواز حکومت کو سہارا دے کر ختم ہو گیا،نام نہادجمہوری مگر مچھ عوام کو چبانے کے درپے ہیں ، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جنرل (ر)اسلم بیگ نواز شریف کی نمک حلالی میں مصروف ہیں ، بینظیر کی جمہوری حکومت کے خلاف آئی جے آئی بنانے والے کس منہ سےدھرنے والوں پر الزام لگا رہے ہیں، انقلاب دھرنے کے پیچھے امریکہ ، برطانیہ، کینیڈااور ایران کی پشت پناہی کا الزام جھوٹا اور من کھڑت ہے۔

 

 ان کا مذید کہنا تھا کہ ہمارے بے گناہ کارکنان کو جھوٹی ایف آئی آر میں خانہ پوری کے لئے ڈال دیا گیا ہے آئی جی اسلام آباد ریاست کے ملازم بنیں بے گناہوں پر تشدد اور ہراساں کرنے کے عمل کو کبھی برداشت نہیں کریں گے پرامن احتجاج ہمارا آئینی و قانونی حق ہے۔ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین،عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے کارکنان پر تشدد کیا جا رہا ہے حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور یہی ہماری فتح کی دلیل ہے ہم پر امن ہیں اور پرامن رہینگے لیکن اگر طاقت کے ذریعے عوامی احتجاج کو سبوتاژ کیا گیا تو یہ سلسلہ اسلام آباد سے نکل کر ملک بھر میں پھیل جائے گا بلکہ ہم بیرون ممالک  میں بھی احتجاج کرینگے اور یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہیگا جب تک ہمارے مطالبات پر عملدرآمد نہیں ہوتا انہوں نے سرگودہا میں سیال موڑ پر سیلاب متاثرین پر پولیس گردی کی  شدید مذمت  کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے حکمران بروقت سیلاب کو تو نہ روک سکے لیکن عوام کی فریاد سننے کو بھی تیار نہیں پنجاب بھر میں امدادی سامان کی تقسیم کار پارٹی بنیادوں پر ہو رہا ہے جو سراسر ظلم اور ناانصافی ہے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree