وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور تنظیم سازی برادریعقوب حسینی کی والدہ محترمہ طویل علالت کے باعث رضائے الہیٰ سے انتقال کرگئیں ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری، ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی، علامہ شفقت شیرازی، ناصرشیرازی، علامہ اعجاز بہشتی ، علامہ احمد اقبال رضوی سمیت ملک بھر سے مرکزی صوبائی اور ضلعی قائدین نے برادر یعقوب حسینی سے انکی والدہ مرحومہ کے انتقال پر دلی تعزیت اور رنج وغم کا اظہار کیا ہے، جبکہ مرحومہ کی مغفرت اور جوارمعصومین ؑمیں جگہ کے حصول کی دعا کی ہے،مرحومہ کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے تحصیل ماتلی ضلع بدین میں صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مختارامامی کی زیر اقتداءاداکردی گئی، جبکہ تدفین مقامی قبرستان میں عمل میں آئی، نمازجنازہ میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات مہدی عابدی،صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل عالم کربلائی، کراچی ڈویژن کےرابطہ سیکریٹری علامہ علی انورجعفری سمیت سیاسی ومذہبی شخصیات ، معززین اورعلاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔