ایم ڈبلیوایم کے ایک ذمہ دار کی حیثیت سے ہمارا فریضہ ہے کہ اس تنظیم کو افرادی، سیاسی، معاشی اور معاشرتی اعتبار سے مضبوط کریں، علامہ اصغر عسکری

19 مئی 2015
ایم ڈبلیوایم کے ایک ذمہ دار کی حیثیت سے ہمارا فریضہ ہے کہ اس تنظیم کو افرادی، سیاسی، معاشی اور معاشرتی اعتبار سے مضبوط کریں، علامہ اصغر عسکری

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ اصغر عسکری نے پنجاب کی صوبائی کابینہ کے اجلاس خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدے و نظریات کی بنیاد پرفکری ہم آہنگی رکھنے والے منظم افراد کے گروہ کو تنظیم کہا جاتا ہے۔تنظیم کی فعالیت کے لیے عوامی رابطہ شرط اول ہے تاکہ افرادکی فکری تربیت کر کے انہیں اس نظام کا حصہ بننے میں مدد دی جائے جو دور عصر میں نسلوں کے تحفظ و بقا اور انفرادی تشخص کے لیے ضروری ہے۔مجلس وحدت مسلمین میں ذمہ دار حیثیت سے اپنا مذہبی فریضہ پورا کرتے ہوئے ہماری یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم اس تنظیم کو افرادی، سیاسی، معاشی اور معاشرتی اعتبار سے مضبوط کریں۔شعبہ تنظیم سازی کو چاہیے کہ وہ یونٹ سازی کے عمل کو موثر بنانے کے لیے اپنے اہداف کا ازسر نو تعین کرے۔تمام اضلاع کو یونٹ سازی کے حوالے سے ٹاسک سونپا جائے اور مقررہ وقت میں بہترین اور مثبت نتائج کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے انہیں پابند کیا جائے۔انہوں نے کہا یونٹ سازی کے حوالے سے اضلاع کی طرف سے کسی بھی پیش رفت کا اظہار مصدقہ معلومات پر مبنی ہوناچاہیے اور اس میں کسی بھی قسم کی بد دیانتی کا عنصر شامل نہیں ہو۔ضلعی جنرل سیکریٹری صاحبان کو چاہیے کہ وہ ضلعی انتظامیہ، صحافی ، وکلا، تاجر برادری،علماء اور علاقے کی موثر شخصیات کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کریں تاکہ افہام و تفہیم کی سازگار فضا میں کام جاری رہ سکے اور باہمی رواداری و یگانگت کو فروغ حاصل ہو۔انہوں نے پولیس کے ذریعے مجلس وحدت مسلمین کے کچھ عہدیدران کو ہراساں کرنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے حکومت کا روایتی حربہ قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری تاریخ شاید ہے کہ مذہب اہل بیت ؑ کے پرستاروں نے حق پرستی کے دامن کو ہمیشہ مضبوطی سے تھامے رکھا اور باطل طاقتوں کے سامنے کبھی سرنگوں نہیں ہوئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree