ایم ڈبلیوایم سندھ کی شوریٰ نے علامہ ناصرعباس جعفری کی شیعہ سنی پولیٹیکل اسٹریٹیجک پولیسی پر مکمل اعتماد کا اظہار کردیا

04 جنوری 2015

وحدت نیوز (حیدرآباد) ملت جعفریہ پاکستان کی واحد سیاسی شناختہ شدہ جماعت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے حالیہ شیعہ سنی اتحاد،نواز حکومت کے ظلم وجبر کے مقابل آہنی دیوار بننے ، ماڈل ٹاون کے مظلوم مقتول سنی بھائیوں کے ساتھ عہد وفا بنھانےاور ایم ڈبلیوایم کی دیگر اہل سنت جماعتوں کی ساتھ تشکیل کردہ (Political Stretegic Partnership)پرایم ڈبلیوایم سندھ کی شوریٰ نے علامہ ناصر عباس جعفری کی سیاسی بصیرت، حکمت عملی، تدبر، تذکر، ہمت ،حوصلے ، شجاعت ، ایثار وفداکاری اور وحدت بین المسلمین کے قیام کیلئے کی گئی تمام فعالیت پر مکمل اعتماد کا اظہار کر دیا، نہ فقط اعتماد کا اظہار کیا بلکہ علامہ ناصرعباس جعفری کو مکمل مینڈیٹ بھی دیا کہ آپ مجلس وحدت کی سیاسی و اجتماعی جدوجہد کواسی سمت میں جاری رکھیں جس سمت پر آپ نے اسے گامزن کیا ہے، ہم آپ کے شانہ بشانہ اس جدوجہد کوظلم کی اس طویل سیاہ رات کےعدل وانصاف، امن و امان ، محبت و اخوت ،صلح و رحم کی روشن صبح میں تبدیل ہونے تک جاری رکھیں گے۔

 

 مجلس وحدت مسلمین پاکستا ن صوبہ سندھ کی شوریٰ کے چوتھے اجلاس میں صورت حال اس وقت انتہائی غیر معمولی ہو گئی کہ جب سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان قائد وحدت ناصر ملت علامہ ناصرعباس جعفری نے اپنے خطاب کے اختتام شرکائے اجلاس کو مخاطب کر کے فرمایا کہ  پچھلے 6ماہ سےجاری شیعہ سنی وحدت کے قیام کی کوششوں  اورماڈل ٹاون کےظالموں کے مقابلے میں مظلوموں کی حمایت کی پالیسی پر بعض داخلی اور خارجی ناقدین نے مجھ پر ہماری جماعت پر اسٹبلشمنٹ کا مہرہ بننے، ڈاکٹر قادری کا مرید بننے ،دھرنے کے خاتمے پر پیسہ وصول کرنے کے سنگین الزامات لگائے اور بہتان تراشیاں کی گئیں، آپ مجھے بتائیں کہ کیا سانحہ ماڈل ٹاون کے بعد ان مظلوم سنیوں کا ساتھ دینا اور ظالم نواز حکومت کے خلاف قیام کرنا کیا اسٹبلشمنٹ کا مہرہ بننا تھا، کیایاعلی ؑ اور لبیک یا حسین ؑکا وہ نعرہ جس سے تکفیریت پچھلے30سال سے لڑی اس نعرے کا قادری صاحب کی زبان سے بلند کروانا قادری صاحب کی مریدی تھی یا تشیع کی فتح و نصرت کا اعلان اور تکفیریت کی موت کا باعث تھا ،پہلے ہمارے لاہور سے اسلام آباد لانگ مارچ پر طرح طرح کے فتویٰ لگائے گئے، لیکن ہماری استقامت کو دیکھتے ہوئےپوری ملک کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں ہمارے14نکاتی اصلاحاتی ایجنڈے کو جائز قرار دیابلکہ حکومت سے ایجنڈے کی منظوری کا مطالبہ بھی کیا، جو کہ ہمارے موقف کی فتح  تھی، نوازحکومت کے خلاف میدان میں ہمارے نکلنےکی بدولت یا علی ؑ اور لبیک یا حسین ؑ کےنعرےآج پاکستان کی تمام دینی و سیاسی جماعتوں میں سنائی دینے لگے، کیا یہ کوئی خفیہ اسکرپٹ تھا، جی نہیں یہ کوئی خفیہ بلکہ واضح اسکرپٹ ہے جو ہمارا ہے، جو ہمارے شہید قائد نے تشکیل دیا،آپ آج فیصلہ کریں کیا ہم نے کوئی خیانت کی، کوئی دھوکہ کیا،ہمارے  کسی عمل سے تشیع کو رسوائی ہوئی ہوتو ہم مجرم ہیں ، اس موقع پر تمام شرکائے اجلاس نے یک زبان ہوکر لبیک یاحسین ؑ اور راجہ ناصر قدم بڑھاو ہم تمارے ساتھ ہیں کہ شعار بلند کیئے،آخر میں ان کا کہنا تھا کہ ہماری سیاسی حکمت عملی کی بدولت آج تکفیریت تاریخ کے مشکل ترین مرحلے میں داخل ہورہی ہے، تکفیریت کے جوڑ جوڑ پر ضربیں لگ رہی ہیں، ہمیں ملک بھر میں تکفیریت کے خلاف قائم اس اتحاد کو مذید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree