اعلانیہ جنگ بندی کے بعد یمن پر دوبارہ سعودی ننگی جارحیت قابل مذمت ہے، علامہ ناصرعباس جعفری

24 اپریل 2015

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ سعودیہ کی طرف سے واضح جنگ بندی کے اعلان کے بعد یمن کی شہری آبادی پر شدید فضائی حملے ننگی جارحیت اور بدترین دہشت گردی ہے۔سعودی حکومت نے تمام سفارتی اصولوں اور اخلاقی تقاضوں کا جنازہ نکال دیا ہے۔آل سعود اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کا شکار ہو کر امت مسلمہ کو ٹکروں میں تقسیم کرنے کے درپے ہے جس سے مسلم امہ کمزور تر ہوتی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سعودی کی طرف سے جنگ بندی کے اعلان کو دنیا کے تمام ممالک بشمول ایران کے سب نے تحسین کی نگاہ سے دیکھا تھا اور اس فیصلے کو حالات کے عین مطابق قرار دیا تھا لیکن اس اعلان کے چوبیس گھنٹوں کے اندر ہی دوبارہ پہ در پہ حملوں کے سلسلے نے یہ ثابت کر دیا کہ سعودی حکومت نا قابل اعتبار ہے۔ انہوں نے سعودیہ کے دوہرے معیار کو کڑی تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مصر او ر شام میں منتخب آئینی حکومت کے خلاف اٹھنے والی عوامی تحاریک کی سعودیہ ہر طرح کی حمایت کرتا ہے جب کہ اس کے برعکس یمن میں غیر آئینی طور پر مسلط کیے جانے والے صدرکے خلاف اٹھنے والی آواز کو دبانے کے لیے مسلح ہو کر چڑھ دوڑتا ہے جو ثابت کرتا ہے کہ سعودیہ کی مخالفت اصولی نہیں بلکہ مفادات اورتعصب کی بنیاد پر ہے۔انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ یہ سوال پوچھنے میں حق بجانب کہ غزہ پر اسرائیلی بربریت کے خلاف کبھی کسی عرب ملک کو آواز اٹھانے کا حوصلہ نہ ہوا لیکن یمن میں اپنے ہی مسلمانوں کا آخر کیوں خون بہایا جا رہے ۔اس گناہ عظیم اور انسانی حقوق کی کھلم کھلی خلاف ورزی کے پس پردہ کیا مقاصد ہیں۔عالم اسلام کو درپیش خطرات میں سعودیہ کو اپنے متنازعہ کردار کا محاسبہ کرنے کی اشد ضرورت ہے۔اگر سعودیہ نے اپنی روش نہ بدلی تو تاریخ عالم اسلام میں انتشار کی بنیادی وجہ سعودیہ کے غیر منصفانہ طرز عمل کو قرار دیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree