وحدت نیوز (گلگت بلتستان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی انتخابات کے لیے امیدواروں کو درخواستیں جاری کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔مجلس وحدت مسلمین کا سیاسی شعبہ مکمل جانچ پڑتال کے بعد تنظیمی طریقہ کار کے مطابق کامیاب ٹکٹ ہولڈرز کا اعلان جلد کرے گا۔ مجلس وحدت نے امیدوارں کے لیے ضروری قرار دیا ہے کہ ان پر کوئی اخلاقی یا کرپشن کا داغ نہ ہو، سیاسی فہم ،تعلیم اور تجربے کے حامل ایسے دیندار افراد جو حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہوں درخواستیں لے سکتے ہیں ۔ اس سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین بلتستان ڈویژن نے قانون ساز اسمبلی کے لیے امیدوراوں کو درخواستیں دینا شروع کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈویژنل سیکریٹریٹ میں حلقہ 1 سے دو، حلقہ2 سے آٹھ، حلقہ3 سے تین ، حلقہ 4سے تین، حلقہ 5 سے تین اور حلقہ 6سے تین امیدواروں نے سید ناصرشیرازی اور علامہ آغا سید علی رضوی سے درخواستیں حاصل کر لی ہیں۔ ان میں حلقہ 1 سکردوسے شیخ زاہد حسین زاہدی، انجینئر محمد اسلم، حلقہ دو سے شیخ علی محمد کریمی، محمد علی،سلیم یاسر،کاچو امتیاز، محمد سعید،رسول میر ، سید اعجاز موسوی، حلقہ تین سے آغا مظاہر حسین موسوی، شیخ احمد علی نوری ، حلقہ چار سے فدا حسین، راجہ ناصر،صوبیدار محمد علی، حلقہ پانچ سے شیخ اکبر رجائی، ڈاکٹر شجاعت حسین میثم ، سید مبارک موسوی اور حلقہ چھ سے شیخ مبارک علی عارفی،لیکچرار فدا علی نے درخواستیں حاصل کر لی ہیں ، جبکہ صوبائی سیکریٹریٹ گلگت میں جی بی حلقہ 1 سے دو،حلقہ 2سے تین، حلقہ 3سے تین،حلقہ 5سے تین اور حلقہ 13سے ایک امیدوار نے ٹکٹ کے حصول کیلئے علامہ شیخ نیئر عباس مصطفوی سے درخواست وصول کرلی ہے، ان میں حلقہ 1سے الیاس صدیقی ، بختاور خان، حلقہ سے بہرام خان ایڈووکیٹ، سعید الحسنین ، مظہرعباس ، حلقہ سے امتیاز حسین شیخ نیئر عباس ، شیخ اکبر، حلقہ سے ڈاکٹر رضوان علی، ڈاکٹر علی گوہر، عیسٰی ایڈووکیٹ ، حلقہ سے اکبر حسین نے درخواستیں حاصل کیں ، درخواست حاصل کرنے والے دو دن تک فارمز جمع کریں گے ۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن میں ٹکٹ کے لیے ہر حلقے سے درجنوں امیدوار ٹکٹ کے لیے درخواستیں جمع کریں گے ۔ کل بھی مختلف حلقوں سے مزید امیدواروں کو درخواستیں جاری کر دی جائیں گی۔