اسلام آباد،شیعہ ٹارگٹ کلنگ کیخلاف ایم ڈبلیو ایم کی احتجاجی ریلی، علامہ ناصر عباس جعفری کا بھوک ہڑتال کا اعلان

14 مئی 2016

وحدت نیوز (اسلام آباد) پارا چنار میں پولٹیکل انتظامیہ کے ہاتھوں چار بےگناہ افراد کی شہادت، ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ پروفیشنلز کی ٹارگٹ کلنگ، کراچی میں سول سوسائٹی کے رہنما و صحافی خرم ذکی کا قتل، پشاور میں ٹارگٹ کلنگ کی کارروائیوں کا تسلسل اور ملک بھر میں جاری دہشت گردی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی اپیل پر ملک بھر میں یوم احتجاج منایا گیا۔ اس سلسلے میں امام بارگاہ اثنا عشری جی سکس ٹو سے مرکزی ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں نے کہا کہ پاکستان کے داخلی معاملات میں جب تک امریکہ اور ہندوستان کی مداخلت ختم نہیں ہوتی، اس وقت تک ملک میں امن قائم نہیں ہوگا۔ پاکستان کا وجود یہود و ہنود لابی کے مفادات کے لئے خطرہ ہے۔ یہی وجہ کہ یہ بیرونی طاقتیں اپنے آلہ کاروں کے ذریعے وطن عزیز کو عدم استحکام سے دوچار کرنے پر تُلی ہوئی ہیں۔ پاکستان میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ اور پارا چنار میں حکومتی اہلکاروں کے ہاتھوں بےگناہ افراد کا قتل اسی سلسلے کی کڑیاں ہیں۔

رہنماوں کا کہنا تھا کہ کرم ایجنسی میں احتجاج کا آئینی حق استعمال کرنے والے افراد کو حکومت کی طرف سے گولیوں کا نشانہ بنایا جانا ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال ہے۔ سول سوسائٹی کے رہنما خرم ذکی کی ٹارگٹ کلنگ ایسے عناصر کی ایما پر کی گئی ہے، جو ملک میں فرقہ واریت پھیلا کر خانہ جنگی کا آغاز کرنا چاہتے ہیں۔ جب تک اپنی صفوں میں چھپے ہوئے ان مذموم عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں نہیں لایا جاتا، تب تک ملکی سلامتی پر خطرات منڈلاتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی فنڈنگ پر پلنے والے تکفیری دہشت گردوں کو نکیل ڈالی جائے۔ ریاستی اور عسکری اداروں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ شیعہ مسلمانوں کے قتل میں ملوث گروہوں کے خلاف فوری ملک گیر آپریشن کا آغاز کریں۔ مختلف کالعدم مذہبی جماعتیں نام بدل کر اپنی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، ان کے خلاف فوری کارروائی حالات کے عین متقاضی ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت شیعہ ٹارگٹ کلنگ پر مجرمانہ خاموشی ختم کرے اور ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

رہنماوں نے کہا کہ پارا چنار فرنٹیر کانسٹیبلری اور لیویز اہلکاروں کے ہاتھوں بےگناہ شہید ہونے والے چار افراد کے قتل کی تحقیقات کے لئے فوری طور پر کمیشن تشکیل دیا جائے، تاکہ واقعہ کے ذمہ داران کو قرار واقعی سزا سنائی جاسکے۔ ایم ڈبلیو ایم کے رہنماوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک میں اہل تشیع کے خلاف ہونے والے دہشت گردی کے تمام مقدمات کو ملٹری کورٹس میں بھیجا جائے اور سانحہ پارا چنار کے ذمہ داران کمانڈنٹ کرم ایجنسی، پولٹیکل ایجنٹ اکرام اللہ اور اسسٹنٹ پولٹیکل ایجنٹ شاہد علی کے خلاف فوری طور پر قانونی کارروائی کی جائے۔ ریلی میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے علاوہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ اعجاز بہشتی اور دیگر مرکزی رہنمابھی موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree