استحکام پاکستان کی راہ میں دی جانے والی شیعہ ہزارہ قوم کی قربانیوں کا صلہ استحصال کرکے دیا جارہا ہے، آغا رضا کا نواز شریف سے شکوہ

20 فروری 2015

وحدت نیوز (کوئٹہ) وزیراعظم میاں نواز شریف کے حالیہ دورہ کوئٹہ کے موقع پر اراکین بلوچستان اسمبلی کے ساتھ ان کی خصوصی میٹنگ ہوئی ، اس میٹنگ میں مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا آغا بھی شریک ہوئے، اس موقع پرآغا رضا نے میاں نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جناب وزیر اعظم شیعہ ہزارہ قوم کیا پاکستان کی شہری نہیں ؟ کیا شیعہ ہزارہ قوم کو اپنی حب الوطنی ثابت کرنے کیلئے کسی سرٹیفیکیٹ کی ضرورت ہے؟پاکستان میں افغانیوں اور بلوچ ایرانیوں کو توفوری  شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری کیا جاتالیکن شیعہ ہزارہ قوم سے اس کی سات پشتوں کا شجرہ نسب طلب کیا جاتا ہے،ایک منتخب ایم پی اے ہونے کے ناطے جب کسی کی تصدیق کی جاتی ہے تو متعلقہ ادارہ اسی مسترد قرار دے دیتا ہے، اس پرسابق گورنربلوچستان اور  وفاقی وزیر برائے آئی ڈی پیزجنرل(ر)عبدالقادر بلوچ نے جب مداخلت کی کوشش کی توآغا رضا نے انہیں یہ کہ کر روک دیا کہ جنرل صاحب میری بات مکمل ہونے دیں آپ ان تمام حالات وواقعات سے بخوبی آگاہ ہیں، آغا رضا نے کہا کہ   کیاپاکستان کے استحکام کیلئے شیعہ ہزارہ قوم کی جانب سے پیش کی جانے والی ہزاروں قربانیوں کا صلہ یہی ریاستی استحصال ہے؟اس پر میاں نواز شریف نے کہا کہ  آپ کے اعتراضات کو فوری طور پر دور کیا جائے گا ، ہزارہ قوم کے ساتھ کسی قسم کا ناروا سلوک برداشت نہیں کیا جائے گااورشناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے حصول کے معاملے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree