اتحاد امت کے علمبردار کیخلاف قتل کی ایف آئی آر فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے کی سازش ہے، علامہ اعجاز بہشتی

25 ستمبر 2014

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز حسین بہشتی نے کہا ہے کہ محرم الحرام سے پہلے کچھ  شدت پسند گروہ ملک کے حالات خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ امام بارگاہ کے ساتھ ساتھ ایک معصوم انسان کو زندہ نذر آتش کرنا  پاکستان اور اسلام  کے خلاف سازش ہے۔ ایم ڈبلیوایم اتحاد امت کی علمبردار، پرامن جمہوری جدوجہد پر یقین رکھنے والی جماعت ہے۔ جھوٹے مقدمات قائم کرکے ہمیں خوفزدہ نہیں کیا جاسکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک جاری بیان میں کیا ہے۔ ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ علامہ امین شہیدی جو اتحاد امت کے علمبردار ہیں، ان کے خلاف مفتی امان اللہ کی قتل کی ایف آئی آر حقیقت میں فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے کی سازش ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ علماء کرام اور سیاسی و مذہبی رہنماؤں کو چاہیئے کہ وہ اپنے  درمیان اتحاد، وحدت اور شعور کے ذریعہ فرقہ وارانہ نفرتوں کی سازش کو ناکام بنا دیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree