آل سعودسرزمین حجازپر امریکہ ، برطانیہ اور اسرائیل کی بیساکھی کے سہارےحاکم ہیں، علامہ اعجاز بہشتی

28 اپریل 2015

وحدت نیوز (جھنگ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ تبلیغات کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ اعجاز حسین بہشتی نے جھنگ میں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا سعودی عرب میں حرمین شریفین کو نہیں بلکہ حرامیوں کو خطرہ ہے ، جنہوں نے ہمیشہ اپنے مفادات کے تحفظ کے لئے اسلام اور حرمین شریفین کا نام استعمال کیا ہے، انصارللہ  یمنی عوام کی نمائندہ جماعت ہے جو یمنی عوام کے حقوق کے لئے آواز بلند کر رہی ہے اور حرمین شریفین کا آل سعود سے زیادہ احترام کرتے ہیں۔

 

وزیر اعظم کے حالیہ دورہ سعودی عرب پرتنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٓال سعود جیسی ظالم حکومت کے ساتھ مزید فوجی سازوسامان اورتربیتی معاہدہ کرنا نہایت حیران کن اور افسوسناک ہے۔ حکومت اپنے مفادات اور دوستی کی خاطر پاک فوج کے ہاتھوں کو یمن کے معصوم اور بے گناہ عوام کے خون میں رنگین نہ کریں کیونکہ پاکستان کے ساتھ ہونے والے معاہدہ کا اثر براہ راست یمن کے مظلوم عوام پر ہوگا، اور ظالموں کا ساتھ دینے اور ان کی مالی ،زبانی غرض ہر لحاظ سے مدد کرنا ظالم کے ظلم میں برابر کے شریک ہیں۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ آل سعود غاصب اور دھشت گرد حکومت ہے اور ملک حجاز میں امریکہ ، برطانیہ اور اسرائیل کے ستونوں پر بیٹھ کر حکومت کر رہے ہیں، آل سعود کی مدد کرنا درحقیقت مشرق وسطیٰ میں امریکہ اور اسرائیل کے مفادات کو تحفظ دینا ہیں۔انہوں نے  کہاکہ آل سعود کی حکومت دہشت گردوں کی مضبوط پناہ گاہ ہے جہاں سے وہ ساری دنیا خصوصا پاکستان، افغانستان،شام اورعراق میں مسلمانوں میں تفرقہ پیدا کرتے ہیں اور بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام کرتے ہیں ،لہذٰ پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو یمن کے مسئلہ پر آنکھیں کھول کر بصیرت کے ساتھ فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree