The Latest

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر شیرازی کی پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین سے ملاقات باہمی امور پر تبادلہ خیال،سانحہ شکار پور پر تحریک انصاف کی جانب سے اظہار ہمدردی و یکجہتی پر اظہار تشکر ملاقات میں گفتگوکرتے ہوئے سید ناصر شیرازی کا کہنا تھا کہ سانحہ شکار پور پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے مجرمانہ غفلت برتی،اس المناک سانحے پر اب تک کوئی پیش رفت نہ ہونا انتہائی تشویش کی بات ہے،ہماری نسل کشی پر حکمران تماشا دیکھ رہے ہیں،ن لیگ اور پیپلز پارٹی دہشت گردی کیخلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کے اہل نہیں ،سانحہ شکار پور کو نظر انداز کر کے نواز شریف نے ہمارے زخموں پر نمک پاشی کی،سید ناصر شیرازی کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں انتخابات سے پہلے پری پول ریگنگ مسلم لیگ ن کی سیاسی دہشت گردی ہے،الیکشن کمیشن کو جب تک خود مختار نہیں بنایا جاتا اس ملک میں حقیقی جمہوریت نہیں آسکتی ۔

وحدت نیوز (کراچی ) شیعہ وسنی اتحادختم کرنے کی سازشوں کو ناکام بنا دیں گے ،کراچی سمیت سندھ بھر میں ٹارگٹ کلنگ بم دھماکوں میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے ،داعش کی ہامی تکفیریوں کی پاکستان میں جڑیں کاٹنے کیلئے ملک گیر آپریشن کی ضرورت ہے سانحہ شکار پور بے گناہ نمازیوں کو دہشتگری کا نشانہ بنایا گیا ،وفاقی وزیر داخلہ و اراکین نواز لیگ سمیت سندھ حکومت کالعدم جماعتوں کے پے رول پر کام کر رہی ہیں، سانحہ شکار پوروزیر داخلہ ووفاقی حکومت کی جانب سے دہشتگردی کی مذمت نہیں کی گئی۔ سانحہ شکار پور شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،سانحہ شکار پور سندھ حکومت کی نا اہلی ہے ،سندھ دہشتگردوں کی آمافگاہ بن گیا کالعدم جماعتوں کے دہشتگردوں کو وزیر اعلیٰ ہاؤس سکیورٹی فراہم کرتا ہے ،سانحہ شکار پور کیخلاف جمعہ6فروری کو سندھ بھر میں یوم دعا و احتجاجی مظاہرے کیئے جائیں گے۔

 

ان خیالات کا اظہار مجلس و حدت مسلمین ، جمعیت علماء پاکستان، پاکستان عوامی تحریک ،سنیء اتحاد کونسل کے رہنماء بشمول علامہ علی انور،علامہ مبشر حسن ،علی حسین نقوی ،ناصر حسینی،منہاج القران کے رہنما حاجی اقبال ،سنی اتحاد کونسل کے رہنما پیر مختار صدیقی ،باور بلال شاہ نے سانحہ شکار پور میں زخمی ہونے والے افراد کی کراچی نجی اسپتال میں عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیا رہنماؤں کا کہنا تھا کہ شہر قائدسمیت سندھ بھر میں امن و امان کی بگڑتی صورت حال پر قابو پانے کیلئے تمام سیاسی و مذہبی اکائیوں کو اپنا اپنا کر دار ادا کرنا ہوگا پاکستان بھر میں موجود تکفیری دہشتگردوں کے خلاف وفاقی حکومت کی جانب سے باقائدہ پالیسی واضح کرنے کی ضرورت ہے طالبان دہشتگردوں کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں سے ملکی عوام نہیں ڈرتے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ملت پاکستان افواج پاکستان کے ساتھ ہیں مگر آج طالبان دہشتگردوں اور ان کی بغل بچہ کالعدم جماعتوں سمیت ان کی حمایت کرنے والی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے خلاف بھی آپریشن کی ضرورت تاکہ ملک بھر سے ان تکفیری ملک و اسلام دشمن قوتوں اور ان کے آلہ کا روں خاتمہ کیا جاسکے رہنماؤں نے سانحہ شکار پور میں شہید ہونے والے افراد کے بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صیحتیابی کیلئے دعا ء کرائیاور جمعہ کو ملک بھر کی جامع مساجد میں یوم دعا اور دہشتگردی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرنے کا کا اعلان کیا ۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) یوم یکجہتی کشمیر کے دن کی مناسبت سے ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ ڈویژن سے جاری بیان رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضانے کہا ہے کہ عالمی برادری کشمیر کے معاملے پر اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہی ہے۔ پاکستانی قوم کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ ہے۔ کشمیر پر پاکستان کا موقف اصولوں پر مبنی ہے۔ کشمیر پاکستان کے لیے ناگزیر ہے۔ سلامتی کونسل کی قرارداد پر عمل نہ کرنے والا ملک مستقل نشست کا خواب دیکھ رہا ہے۔ کشمیریوں سے متعلق عالمی برادری فرض پورا نہیں کر سکی۔ سلامتی کونسل مسئلہ کشمیر پر اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کیوں نہیں کرا رہی۔ کشمیریوں میں حق خوداردیت کی خواہش اور پاکستان کو اپنے موقف سے ہٹانا، دونوں بھارت کے بس کی بات نہیں۔ اس کے پاس یہی راستہ تھا کہ وہ اپنی عسکری دھاک سے ہی کشمیر کو غضب کیے رکھے لیکن پاکستان نے اسی دھاک میں بھی توازن پیدا کر دیا ہے تو پھر کشمیر جیسا مسئلہ سلگتا ہوا مسئلہ ہی نہیں ہے لیکن بھارت کی اپنی ہٹ دھرمی سے کشمیریوں کی حق خودارادیت کے حصول کی پرامن لیکن منظم تحریک کو مستقلاً کچلنے کی ناکام کو شش کر رہا ہے۔ اب یہ ایک زندہ حقیقت ہے کہ بھارت صرف اور صرف 7 لاکھ تعینات فوج کے بل بوتے پر کشمیریوں کے حق خودارادیت کو غضب کیے ہوئے ہے۔ کشمیر، فلسطین کی طرح دنیا کے گھمبیر ترین حل طلب تنازعات میں سے ایک ہے۔ بھارت پورے کشمیر میں شماری کرانے کی آج بھی پابند ہے۔ بھارت کے پاس اس سے انحراف کی کوئی راہ نہیں۔ اس کے بغیر برصغیر میں ہرگز پائیدار امن نہیں ہوگا۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی آفس کے مسؤل زاہد سردارزادہ نے بتایا ہے کہ صوبائی حکومت پنجاب مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے کارکنوں اور عہدیداروں کو ہراساں کر رہی ہے انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ایما پر ضلعی سیکرٹری جنرل ٹوبہ ٹیک سنگھ چوہدری رضوان حیدر ،تحصیل سیکرٹری جنرل رانا نعیم عباس،سیالکوٹ سے سید نجم الحسن ،بھکر سے احسان اللہ بلوچ کو بلا جواز گرفتار کیا گیا ہے حکومت قاتلوں کو گرفتار کر نے کی بجائے پر امن شہریوں کو گرفتار کر رہی ہے حکومت قومی ایکشن پلان پر عمل در آمد میں غیر سنجیدہ ہے جس سے دہشت گردوں کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی اس پالیسی سے دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے ۔زاہد سردارزادہ نے کہا کہ گرفتار عہدیداروں کو فی الفور رہا کیا جائے ورنہ ہم احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی آفس کے مسؤل آقائے زاہد سردار زادہ نے اخبارات کو بتایا کہ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کی شوریٰ کا اجلاس 14,15فروری کو لاہور صوبائی سیکرٹریٹ میں ہو گا۔جس کے لیے پنجاب بھر کے تمام اضلاع سے صوبائی شوریٰ ،صوبائی کابینہ ،کے اراکین شرکت کریں گے۔صوبائی شوریٰ کے اجلاس سے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ را جہ ناصر عباس جعفری بھی خصوصی خطاب کریں گے۔جبکہ اجلاس کی صدارتصوبائی سیکریٹری جنرل علامہ عبدلخالق اسدی کریں گے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جا ری کردہ بیان میں ڈویژنل ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ ولایت حسین جعفری نے کہاہے کہ سند ھ میں مذہبی شد ت پسندی کی وجہ سندھ حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی کی مقا می قیاد ت کی نا کامی ہے ۔پی پی پی عوام پر اپنا اعتماد کھو دینے کے بعد عوام کے پاس مذہبی شدت پسندی اور قوم پرستی کے سوا ء کوئی دوسرا راستہ نہیں بچا انہی عوامل کی وجہ سے کر اچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں صو رت حا ل تشویش ناک ہے سند ھ میں ایسے عناصر ہیں جو مذہبی مسا ئل کو وجہ بنا کر اپنی قو ت میں اضا فہ کر رہے ہیں سندھ میں امن وامان کی صو رت حال پر خصو صی توجہ کی ضرورت ہے۔ شکار پو ر میں ہونے والی دہشت گر دی لمحہ فکریہ ہے جس ملک میں کسی کی جان و مال محفو ظ نہ ہو و ہ ملک کیسے تر قی کر سکتا ہے ان نا اہل حکمرانوں کو یہ با ت سمجھ لینی چاےئے ۔حکمرانوں کی کرپشن اور بیڈ گو رننس کی وجہ سے ملک کے حا لا ت روز بروز بد سے بد تر ہوتے چلے جا رہے ہیں جس سے عوام کے مسائل میں اضا فہ ہوتا جا رہا ہے لیکن حکومت کو اس کی کوئی فکر نہیں ہے ۔

 

دریں اثنا ء مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے وفدنے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی کی قیادت میں بگٹی ہا وس میں نوا ب اکبر بگٹی کی اہلیہ کی وفا ت پر اُن کے صا حب زا دے نواب زا دہ طلال اکبر بگٹی اور نواب زادہ جمیل اکبر بگٹی سے دلی تعزیت کا اظہار کیا او ر مر حومہ کے درجا ت کی بلندی کیلئے دُعا کی۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک نہ پہنچنا حکومتی ناکامی ہے۔ ٹرانسپورٹ کی کرایوں میں کمی کیے بغیر پڑول کی قیمتیں کم ہونے سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ پڑولیم مصنوعات میں کمی کے باوجود قومی ائیر لائین نے کرایوں میں بڑے پیمانے پر اضافہ کردیا ہے۔ قومی ائیر لائن کے ’’ کوئٹہ سے لاہور، کراچی اور اسلام آباد ‘‘ کے لیے کرایوں میں اچانک اضافے کے باعث عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ پڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود عوام کو کوئی ریلف نہیں مل رہا ہے۔ ایشاء خورد و نوش کی قیمتیں تا حال عام آدمی کی پہنچ سے دور ہے جو حکومتی ناکامی کو ظاہر کرتی ہے۔ حکومت نے پڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا پورا فائدہ عوام کو نہیں دیا۔ پڑولیم مصنوعات میں عالمی مارکیٹ میں ہونے والی کمی مکمل طور پر عوام تک پہنچنی چاہیے تھی۔ دنیا میں پڑولیم کی قیمتوں میں پچاس فیصد کمی آئی ہے لیکن وطن عزیز میں پینتیس فیصد کمی کی گئی ہے ، اس طرح حکومت نے لوگوں کے ساتھ انصاف نہیں کیا ۔ پڑولیم مصنوعات میں کمی کے ساتھ ہی پانچ فیصد جی ایس ٹی میں اضافہ کرنے کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ حکومت کو اضافی سیلز ٹیکس کی وصولی کا قطعی کوئی حق نہیں ہے۔ حکومت کسی طور پر بھی یہ اضافہ وصول نہیں کرسکتی۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید اسد عباس نقوی کا کہنا تھا کہ حکمران اپنی شاہ خرچیاں ختم کرنے کے بجائے غریب عوام کا خون نچوڑنے میں مصروف ہیں قومی اسمبلی سے منظوری کے بغیر عوام پر ٹیکس کا نفاذ آئین کی خلاف ورزی ہے آئل کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچانے میں حکومت ناکام رہی ہے انہوں نے کہا کہ مہنگائی ،توانائی کے بحران اور دہشت گردی نے عوام سے سکھ کا چین چھین لیا ہے پاکستانی عوام کیساتھ حکمرانوں کا سلوک آمرانہ ہے ،ان حکمرانوں نے ہمیشہ عوامی مفادات کا خون کیا، اقرباء پروری اور لوٹ کھسوٹ کے لئے اقتدار حاصل کئے،پاکستان میں ساٹھ سالوں سے یہ سیاست دان عوام کو صاف پانی فراہم نہ کرسکے ،چولستان اور تھر میں آج بھی لوگ بھوک سے مر رہے ہیں ،جب تک یہ دو خاندان اس ملک میں حکمران رہیں گے عوامی حقوق اسی طرح پامال ہوتے رہیں گے

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین ملتان اور آئی ایس او کے زیراہتمام ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی سانحہ شکار پور کے خلاف امام بارگاہ زینبیہ سوتری وٹ سے چوک نواں شہر تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی،علامہ غلام مصطفی انصاری، قائمقام سیکرٹری جنرل ملتان محمد عباس صدیقی،آئی ایس او کے ڈویژنل صدر ڈاکٹر قمر علی رضا ، شاعراہلبیت زورا حسین بسمل، جاویدحسین حسینی،دلاور زیدی اور حسنین انصاری نے کی۔ ریلی کے آغاز سوتری وٹ سے ہوا جو کہ پل شوالہ، اور ابدالی روڈ سے ہوتی ہوئی چوک نواں شہر پہنچی۔ جہاں پر رہنماؤں نے کارکنان سے خطاب کیا۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے رہنما راؤ عارف رضوی اور تحریک منہاج القرآن کے رہنما میجر اقبال چغتائی نے بھی سانحہ پشاور کے حوالے سے اظہاریکجتہتی کرتے ہوئے ریلی میں شرکت کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے رہنماعلامہ اقتدار نقوی کا کہنا تھا کہ شکارپور مرکزی جامع مسجد و امام بارگاہ کربلائے معلی لکھی در میں دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہیں، سانحہ شکارپور پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی ناکامی ہے، وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ فوری مستعفی ہونے کا اعلان کریں، پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی نااہلی پر چیف جسٹس آف پاکستان اور وفاقی حکومت صوبہ سندھ کو آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج کے حوالے کریں اور دہشتگردوں کے خلاف فی الفور آپریشن کیا جائے، ملک بھر میں جامع مساجد و امام بارگاہوں کو فول پروف سکیورٹی دی جائے، احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مختلف رہنماں کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں کالعدم دہشتگرد تنظیموں کا راج قائم ہے، جس کی سرپرستی پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کر رہی ہے، کالعدم دہشتگرد جماعتوں کے رہنماؤں کو سندھ حکومت کی جانب سے مکمل سکیورٹی دی جا رہی ہے، دوسری جانب کراچی اورسمیت سندھ بھر میں روزانہ شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کی جا رہی ہے، مگر سندھ حکومت کی جانب سے تاحال کسی دہشتگرد کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی اور نہ ہی کسی کو سزا دی گئی۔ رہنماں نے کہا کہ شکارپور میں جامع مسجد و امام بارگاہ کے باہر سکیورٹی کے انتظامات نہ ہونا، سندھ حکومت اور ریاستی اداروں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، واقعہ کے بعد اسپتالوں میں لائے گئے زخمیوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے سندھ حکومت کے تمام دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں، ناقص انتظامات کے باعث 10 سے زائد نمازیوں نے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ رہنماں کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی نااہلی پر چیف جسٹس پاکستان اور و فاقی حکومت صوبہ سندھ کو آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج کے حوالے کریں اور دہشتگردوں کے خلاف فی الفور آپریشن کیا جائے۔

وحدت نیوز (کراچی) خیر العمل فائونڈیشن ضلع ملیر (شعبہ فلاح و بہبود )مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایم آئی پاکستان کے باہمی اشتراک سے ہیپاٹائٹس بی سے بچاو کا پہلا ویکسینیشن کیمپ کھوکراپار ملیر میں لگایا گیا، جس میں بلاتفریق رنگ و نسل ، مذہب ومسلک 650افراد کو ہیپاٹائٹس سے بچاو کے فری ٹیکے لگائےگئے، جن میں خواتین ، بچے ، بزرگ اور جوان شامل تھے، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے ضلعی سیکریٹری جنرل احسن عباس کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین سیاست کو عبادت سمجھتی ہے، عوام کی خدمت اور ان کی مشکلات کا حل نکالنا کار انبیا ء اور آئمہ ؑ ہے، اسی مشن کو لیکر آج ہیپاتائٹس بی سے بچاو کے ٹیکے فری لگا ئے جا رہے ہیں ، انشاء اللہ اگلہ کیمپ یکم مارچ بروز اتوار اسی مقام پر لگایا جائے گا، جبکہ فروری کے اختتام پر جعفرطیا راور گلشن حدید میں بھی ویکسینیشن کیمپ لگائے جائیں گے، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کے رہنما ثمر زیدی، ڈاکٹر حسن جعفر، اسد علی ، سعید رضا اور امیر عباس نے بھی کیمپ کا دورہ کیا،جب کہ اہل سنت مساجد اور علمائے کرام نے کیمپ کے انعقاد میں خصوصی تعاون کیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree