وحدت نیوز(ہری پور) شوریٰ عالی کے ممبر اور صوبہ خیبر پختونخواہ کے آرگنائزر علامہ اقبال بہشتی ، علامہ ذوالفقار حسین اورعلامہ مرتضیٰ نے وفد کی صورت میں تنظیم سازی کے لئے ضلع مانسہرہ کا دورہ کیا ۔ضلع ہری پورکا اجلا س مرکزی امام بارگاہ میں منعقد ہو ا جس میں اہلیاں علاقہ کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔اجلاس کا با قاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اور ضلع ہری پورکے بارے میں تبا دلہ خیال کیا گیا۔ جس میں اہلیاں علاقہ کا کہنا تھا کہ ضلع ہریپور ہزارے میں ایک اہم حیثیت کا حامل ہے ،اس ضلع میں شیعہ آبادی بھی کافی تعداد میں موجود ہے اور ضلع بھی بہت بڑا ہے لہذا اس ضلع کو دو ضلعوں میں تقسیم کیا جائے اور پھر اس کی تنظیم سازی کو عمل میں لایا جائے۔ جس پر علامہ اقبال بہشتی نے علامہ وحید عباس کاظمی کی سربراہی میں ایک آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان کیا اور جمعتہ المبار ک تک کا ٹائم دیا گیا تاکہ ہری پور شہر اور اس کے گرد و نواح پر مشتمل ایک ضلعی کابینہ کا سیٹ اپ بنایا جائے اور آخر میں دعائے خیر کے ساتھ اجلاس کا اختتام کیاگیا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید حسن ظفر نقوی کی انجیوگرافی کر لی گئی۔ ڈاکٹرز کی جانب سے علامہ حسن ظفر کو مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ہفتہ کے روز عارضہ قلب کے سبب معروف عالم دین و خطیب اہلبیت (ع) علامہ حسن ظفر نقوی کو فوری طور پر اسلام آباد کے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا، جہاں وہ گذشتہ تین دنوں سے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج ہیں۔ مولانا سید حسن ظفر نقوی جو کہ 13 مئی سے شیعہ حقوق اور پرامن پاکستان کیلے جاری علامہ راجہ ناصر عباس کی بھوک ہڑتال میں ان کے شانہ بشانہ ہیں۔
وحدت نیوز(فیصل آباد) مجلس وحدت مسلمین فیصل آباد ڈویژن کے اضلاع جھنگ ، فیصل أباد ، چنیوٹ ، اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سیکرٹری جنرلز کا اجلاس صوبائی سکرٹری تعلیم سید افتخار حسین نقوی کی زیر صدارت امام بارگاہ حیدریہ ؑ امیں پور بازار فیصل آباد میں ہوا جس میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی نے خصوصی شرکت کی انہوں نے اجلاس میں شرکاءسے سامنے قائد شہید کی برسی کے موقعہ پر منعقد ہونے والے قومی اجتماع کے اغراض و مقاصد اور شیعہ نسل کشی پر مجلس وحدت کی حکمت عملی پر مفصل روشنی ڈالی،اجلاس میں شرکاء نے برسی شہید قائد پر قومی اجتماع کے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور بھرپور شرکت کے لئیے شب و روز محنت اور رابطہ مہم کو مؤثر اور مربوط بنانے کا عزم کیا۔اجلاس میں اضلاع کے ذمہ بھر پور شرکت کے ٹارگٹ طے کیئے گئے۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی سیکرٹری امور سیاسیات علی حسین نقوی نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر کی اپیل پر ملک کے 70سے زائد شاہراہوں پر کراچی سے لیکر گلگت بلتستان تک کامیاب علامتی دھرنے دیئے ۔کراچی میں چار اور سندھ 24 اہم شاہراہوں پر احتجاج کیا گیا جو رات گئے پرامن طور پر اختتام پذیر ہوئے ملک بھر میں کہیں بھی کوئی ناخوش گوار واقعہ پیش نہیں آیا،وحدت ہاؤس کراچی سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں مجلس وحدت مسلمین کے احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں کی تاریخ گواہ ہے کہ ہم مکمل طور پر پرامن رہے،ہمارا مقصد عوام کے لیے تکلیف کا باعث بننا نہیں بلکہ اپنی تکلیف اور حکومت کی بے حسی سے عوام کو آگاہ کرنا ہے ہمارا یہ احتجاج علامتی تھا ہم اپنی مظلومیت سے ظالموں کو سرنگوں کریں گے جب تک شیعہ نسل کشی میں ملوث افراد کے خلاف ریاستی و عسکری اداروں کی طرف سے ملک گیر آپریشن کا آغاز نہیں کیا جاتاتب تک مختلف اندازمیں ہمارا احتجاج جاری رہے گا دھرنے میں شرکت کرنے والے شیعہ و سنی علماء کرام و اکابرین کے شکر گزار ہیں حکمران مخصوص تکفیری گروہ سے دوستی کا حق ادا کررہے ہیں۔شیعہ سنی پاکستان کے دفاع کی فرنٹ لائن ہیں جنہیں دانستہ طور پر دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
علی حسین نقوی نے اوکاڑا ،قصور میں پنجاب حکومت کی جانب سے پر امن دھرنے دینے والے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں کی گرفتاری کی شدیدمذمت کی ۔انہوں نے کہا ہمارے اس پرامن جدو جہد کو متاثر کرنے کے لئے شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار پنجاب حکومت کے متعصب وزیر راناثنا اللہ کا بھانجا ڈی پی او اوکاڑہ فیصل رانا نے ہمارے پرامن اور نہتے کارکنوں کیخلاف بلا جواز ایف آئی آر پولیس کی مدعی میں درج کر کے ہمارے درجنوں کارکنوں کو گرفتار کیا اور اکثریت اب بھی لاپتہ ہے اوکاڑہ پولیس نے قصور میں ہمارے کارکنوں کے گھروں پر چھاپہ مار کر چادر و چاردیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا جس کی مذمت کرتے ہیں اور وفاقی حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کے فوری طور پر اس قبیح عمل کا نوٹس لیں اور اس پولیس گردی میں ملوث ڈی پی او سمیت دیگر پولیس اہلکاروں کو برطرف کرکے تحقیات شروع کرے۔
وحدت نیوز(مانٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خود کش دھماکے میں 31 شیعہ مسلمان شہید جبکہ 160 زخمی ہو گئے،جبکہ شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق شیعہ ہزارہ کی جانب سے کیے جانے والے احتجاجی مظاہرے میں خود کش حملہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ قبل ازیں دھماکے میں 50 افراد کے شہید ہونے کی رپورٹس سامنے آئی تھیں تاہم اب افغان وزارت صحت نے 31 شہادتوں کی تصدیق کی ہے.
برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق کابل میں شیعہ ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد اربوں ڈالر کے پاور پروجیکٹ کے مجوزہ روٹ کے خلاف مظاہرے کیلئے اکھٹے ہوئے تھے اور اس حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کی۔
افغان خبر رساں ادارے خامہ پریس کے مطابق گزشتہ روز ہی افغان نیشنل آرمی کے کمانڈوز نے داعش کے گڑھ سمجھے جانے والے مشرقی صوبہ ننگر ہار میں آپریشن شروع کیا تھا۔
طلوع نیوز کے مطابق افغان طالبان نے اس حملے میں ملوث ہونے سے انکار کیا۔
وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین گلگت ڈویژن کی جانب سے قائد وحدت علامہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر ملک بھر میں جاری ٹارگٹ کلنگ ، گلگت بلتستان میں شیعہ زمینوں پر ناجائزقبضے، بیگناہ شیعہ جوانوں کی اسیری اور ملت تشیع پر ڈھائے جانیوالے مظالم کے خلاف شاہراہ قراقرم کو علمدار چوک دنیور اور غلمت نگر میں دھرنا دیکر بلاک کردیا گیا۔احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ نیئر عباس مصطفوی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان نے کہا کہ موجودہ حکومت بانیان پاکستان کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھے ہوئے ہے۔ نیشنل ایکشن پلان جو کہ دہشت گردوں کی بیخ کنی کیلئے بنایاگیا تھا اس کا غلط استعمال کیا جارہا ہے اور اس پلان کے ذریعے محب وطن شہریوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جاراہا ہے جو کہ ناقابل برداشت ہے۔ حکومت دہشت گردوں سے مرعوب ہے جبکہ مجلس وحدت مسلمین کے قائدین نے 68 دنوں سے پرامن دھرنا دیا ہے اور آئینی اور قانونی راستے اختیار کرتے ہوئے اپنے مطالبات پیش کردیئے ہیں اور حکومت اس پرامن مظاہرے کو کمزوری سمجھ رہی ہے اور ہمیں مجبور کیا جارہا ہے کہ ہم اسلام آباد کا گھیراؤ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے قائد کے حکم کے منتظرہیں جس دن قائد وحدت ہمیں حکم دینگے ملت تشیع ان ظالم حکمرانوں کے خلاف اسلام آباد کو بھردینگے اورظالم حکمرانوں کا عملی احتساب کرینگے۔
احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی حاجی رضوان علی نے کہا کہ آج مظلوم ظالم کے خلاف کھڑے ہوئے ہیں ۔پورے ملک میں جاری دہشت گردی کی روک تھام کیلئے مجلس وحدت پرامن احتجاج کررہی ہے حکومت ہمارے جائز مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف ایکشن کرے۔ اس احتجاجی دھرنے سے شیخ مرتضیٰ علی منیری، شیخ مجتبیٰ حسین اور سیکرٹری سیاسات غلام عباس نے بھی خطاب کیا۔
ادھر غلمت نگر میں بھی شاہراہ قراقرم پرعلامتی احتجاجی دھرنا دیا گیا ۔دھرنے کے شرکاء سے سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی ڈاکٹر علی محمد،شیخ نیبر حسین، شیخ شبیر حسین اور عابد حسین نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ صوبائی حکومت گلگت بلتستان مخصوص علاقوں میں خالصہ سرکار کے نام پر زمینوں پر قبضے کرنے کی سازش کررہی ہے اگر یہ سلسلہ نہ رکا تو حکومت کو چلنے نہیں دینگے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں گندم کے کوٹے میں کٹوتی غیر منصفانہ ہے اور یہ عجیب منظق ہے کہ آئے دن آبادی بڑھ رہی ہے اور حکمران خوراک میں کٹوتی کررہے ہیں جبکہ پہلے ہی گلگت بلتستان میں آٹے کا بحران پایا جارہا ہے۔ دوسری جانب آٹے پر سبسڈی کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جو اس علاقے کے عوام کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے۔