وحدت نیوز(جعفرآباد) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی ڈپٹی آرگنائزر سہیل اکبر شیرازی نے شہداء چھلگری کے ورثاء سے ملاقات میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ چھلگری کو ایک سال ہونے کو ہے ورثاء کا انصاف ودادرسی کے لئے بار بارارباب حکومت کے دروازوں  پر حاضرہونا لیکن افسوس ہے کہ ابھی تک وہاں سے خاطر خواہ جواب نہیں  ملا یہاں تک  کہ شدید زخمیوں کا خاطر خواہ علاج بھی نہیں کروایا گیا ہے،وزیر داخلہ بلوچستان کی جانب سے کئے گئے وعدوں پرعمل درآ مد نہیں ہوا اور واقعہ میں ملوث ذمہ داروں کو بھی ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا ہے حکومتی اداروں کی مسلسل خاموشی ہمیں احتجاج کرنے پر مجبور کر رہی ہے اگر حکومت نے اس مسلہ پر توجہ نہیں دی تو بھرپور انداز میں احتجاج کیا جاے گا درایں اثناء برادر پرویز چھلگری کوسٹی چھلگری کا آرگنائزر مقرر کیا گیا ،عنقریب بلوچستان میں تنظیم سازی کا عمل شروع ہوگا۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مولانا مختارامامی کی قیادت میں صوبہ سندھ اور کراچی ڈویژن کے رہنماؤں نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح رحمة الله علیہ کے مزار پر حاضری دی۔ اس موقع پر قائد اعظم کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ پھولوں کا گلدستہ بھی مزار پر رکھا گیا اور پاکستان کے سترویں (70ویں) یوم آزادی پر مملکت خداداد کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔  وفد میں علمائے کرام بشمول مولانا علی انور جعفری، مولانا نشان حیدر ساجدی، مولانا صادق جعفری، مولانا احسان دانش، مولانا اسحاق قرائتی، مولانا غلام محمد فاضلی و دیگر جبکہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے عالم کربلائی، علی حسین  نقوی، ناصر حسینی اور کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل میثم عابدی سمیت مبشر حسن اور کارکنان کی بڑی تعداد شریک تھی۔ اس موقع پر علمائے  کرام سمیت دیگر رہنماؤں نے پاکستان زندہ باد، پاکستان بنایا تھا پاکستان بچائیں گے کے شعار بلند کئے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امن و امان کی بحالی کیلئے ہمیں قائداعظم اور علامہ اقبال کے افکار کی ترویج کرنی ہوگی اور اس پاکستان کی داغ بیل ڈالنی ہوگی جس کا خواب قائداعظم اور علامہ اقبال نے دیکھا تھا، ہمیں چاہیئے کہ جناح اور اقبال کے پاکستان کو دوبارہ تعمیر کرنے کیلئے اپنا حصہ ڈالیں اور حکمران  دہشت گردوں کے خلاف پورے ملک میں آپریشن کے آغاز کا اعلان کریں۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء اور صوبائی اسمبلی کے رکن آغا رضا نے وطن عزیز پاکستان کے حصول کیلئے کئے گئے جدو جہد کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے آزادی سے پہلے ہماری قوم پر مظالم ہوتے تھے ، ہمیں ہمارے حقوق سے محروم رکھا جاتا تھا اور آزادی کیلئے ہمارے اجداد نے قربانیوں کا ایک سلسلہ شروع کیا اور انکی مسلسل جدوجہد اور کاؤشوں سے ایک آزاد سرزمین کا قیام ممکن ہوا۔ بیان میں کہا گیا کہ جب وطن کی آزادی کے لئے جدوجہد کی نوبت آئی تھی تو اس وقت ہم سب ایک ہوئے تھے۔ ہم ایک اللہ، ایک کتاب ، ایک رسول کے سائے میں اکٹے ہوئے تھے اور بہترین اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کیا جس کا ثمر ہمیں ایک آزاد مملکت کی صورت میں ملا۔ آج پھر ہم پر مظالم کا ایک نیا سلسلہ شروع ہوا ہے، مٹھی بھر دہشتگرد ہماری قوم کے معماروں اور افراد کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ تکفیری عناصر کی تعداد پاکستانی قوم سے زیادہ نہیں ہے مگر مسئلہ یہ ہے کہ آج ہم ایک قوم کی حثیت سے کھڑا نہیں ہو پا رہے ہیں۔تکفیری عناصر نے ہمیں فرقوں ، طبقوں، مسلکوں اور مذاہب میں تقسیم کرنے کی کوشش کی ہے تاکہ ہم یکجا ہوکر انکا مقابلہ نہ کر سکے مگر ہمیں ملک کے دشمنوں کے سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا اور ایسی اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا جس کا مظاہرہ آزادی کے جدوجہد کے دوران کیا گیا تھا۔انہوں نے مزید کہاکہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان روز اول سے ہی پاکستان کے استحکام کیلئے کام کرتی آرہی ہے اور ملک بھر کے عوام کے درمیان تفرقوں کو ختم کرنے اور اتحاد و بھائی چارگی کے فروغ کیلئے کوشاں نظر آئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں آج اتحاد و اتفاق کا سہارا لینا ہوگا اور ایک قوم بن کر مٹھی بھر دہشتگردوں کا سامنا کرنا ہوگا کیونکہ تاریخ خود اس بات کی گواہ ہے کہ جب ہم ایک ہوئے تھے تو ہم نے دنیا کی بڑی قوتوں کو بھی شکست دے دیئے تھے اور ہمارا پیارا وطن ہمیشہ قائم و دائم رہے گا کیونکہ اس کے قیام اور استحکام میں سینکڑوں شہیدوں کا لہوں شامل ہے۔ اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم قوم کے شہیدوں کا لہوں رائیگا نہ جانے دے اور ملک کے دشمنوں کو انکے عزائم میں ناکام بنا دے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین لاہور یوتھ ونگ کے زیر اہتمام جشن آزادی کے موقع پر آزادی مارچ کا اہتمام کیا گیا ،صوبائی سیکرٹریٹ شادمان لاہور سے مرکزی سیکرٹری یوتھ ڈاکٹر یونس حیدری کی قیادت میں آزادی ٹرک روانہ ہوا جو شادمان،فیروزپور روڈ،برکت مارکیٹ،کلمہ چوک،لبرٹی،حسین چوک،کیولری گراونڈ،والٹن روڈ ڈی ایچ اے سے ہوتا ہوا واپس شادمان صوبائی سیکرٹریٹ پر اختتام پذیر ہوا،راستے میں زندہ دلان لاہور نے بھر پور استقبال کیا،عوام کی بڑی تعداد ٹرک کے ساتھ چلتے  ملی نغموں ترانوں اور پاکستان بنایا تھا پاکستان بچائیں گے کے نعروں سے لطف اندوز ہوتے رہے،لبرٹی چوک پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری یوتھ ڈاکٹر یونس حیدری نے کہا کہ آج یوم آزادی کے دن کو بھر پور جوش اور جذبے سے منا کر پاکستان کے غیور عوام نے دشمن کو یہ پیغام دیا ہے کہ ہم دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملا کر دم لیں گے،یہ قوم فولاد سے بھی زیادہ مضبوط قوم ہیں،دہشتگردی کے ناسور کو انشااللہ ہم اسی جوش اور جذبے کے تحت اس ملک سے ختم کر کے دم لیں گے،اور ہم اپنے ازلی دشمن بھارت کو یہ بتانا چاہتے ہیں اب تمھارے ظلم بربریت کے دن گنے جاچکے کشمیر کے عوام انشااللہ آزاد فضا میں جلد سانس لے گی،انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سمیت وطن عزیز کے ہزاروں شہداء پر ہمارا سلام کہ انہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر اس ارض پاک کی آبیاری کی،ہم ان شہداء کے قاتلوں ،ان کے سہولت کاروں اور سیاسی سرپرستوں کا پیچھا جاری رکھیں گے ،انشااللہ ملک دشمن قوتیں ناکام ہونگے ،ہمیں اقبال اور قائد کے پاکستان کے لئے جس طرح کی قربانی دینی پرے ہم تیار ہیں۔

وحدت نیوز(مظفرآباد) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر کوئی باضمیر خاموش نہیں رہ سکتا ، ایک ریاست ہونے کے ناطے سے ہٹکر کشمیریوں سے ہمارا سب سے عزیز اور مضبوط رشتہ اسلامی بھائی چارے کا رشتہ ہے ، انسانیت کا رشتہ ہے۔دنیا میں جہاں کہیں بھی ظلم ہو اس کے خلاف کم از کم حدِ نفرت صدائے احتجاج بلند کرنا ہے ۔ قابض بھارتی افواج درندگی اور دہشتگردی کی تمام سرحدوں کو عبور کر چکی ہے۔ پیلٹ گن کے استعمال جو کہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے کے ذریعے سینکڑوں افراد بینائی اور آنکھوں سے محروم ہو چکے ہیں ۔ پورے کشمیر کے اندر غذائی اور میڈیکل ایمرجنسی ہے۔ کشمیر کی آزادی کی پرامن تحریک کے قائدین نہ صرف یہ کہ محصور ہیں بلکہ عوام کو نماز جمعہ جیسے اجتماع کی بھی اجازت نہیں ہے، سکول کالجز اور یونیورسٹیز بند اور بازار سنسان ، سیاحتی مقامات ویران ہو چکے ہیں ۔ باہم رابطے کے ذرائع ٹیلی فون و انٹرنیٹ سروس معطل ہیں ،ان خیالات کااظہارسیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان ریاست آزادکشمیرکے سیکرٹری جنرل سیدتصورحسین نقوی الجوادی نےریاست کشمیر کی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ اس وقت مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر اسی طرح کے مظالم ڈھائے جارہے ہیں کہ جس طرح اسرائیلی فوجی فلسطین میں اسٹین گنوں اور خطرناک پیلٹ چھروں کے ذریعے مظلوم فلسطینیوں کی زندگیاں مفلوج اور نہیں اپاہج بنا یا جا رہا ہے ۔ پبلک سیفٹی ایکٹ ، افسپا اور ٹاڈا جیسے کالے قوانین نے کشمیریوں کی زندگیاں اجیرن بنا کر رکھ دی ہیں ۔ ایسے حالات میں عالمی امن کے ذمہ دار ادارے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے اداروں ، علاقائی تعاون تنظیمات ، ڈاکٹرز وِد آؤٹ بارڈر ، ایمنسٹی انٹرنیشنل ، ایشیا واچ اور دیگر اداروں کو کشمیر پر بھارتی مظالم کا فوری نوٹس لینا چاہیے ،حکومت پاکستان کو بھارت سے تجارتی ، سفارتی اور ہر طرح کے تعلقات کو مسئلہ کشمیر سے مشروط کرنا چاہیے۔

اس موقع پرانہوں نے اعلان کیا کہ 15اگست بهارت کے قومی دن سے جسے پاکستان اور آرپار کے کشمیری یوم سیاہ کے طورپرمناتے ہیں کشمیر پر بھارتی مظالم کے خلاف مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر ’’تحریک حمایت مظلومین کشمیر ‘‘ کے عنوان سے ایک مہم کاآغازکررہی ہے ۔ جس کے ذریعے آزاد کشمیر بھر میں پریس کانفرنسز ، پریس ریلیزز،اور سوشل میڈیا،دستخطی مہم اوردیگرزرائع سے بھارتی مظالم اور کشمیریوں کی مظلومیت سے پردہ اٹھایا جائے گا۔ اس سلسلہ میں مجلس وحدت مسلمین کے تمام ضلعی سیٹ اپ اور یونٹس کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام ملک بھر میں 70واں جشن آزادی بھرپور طریقے سے منایا گیا اور ملک کے مختلف شہریوں میں ریلیاں اور تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ ایم ڈبلیو ایم ضلع اسلام آباد کی جانب سے یوم آزادی کی مناسبت سے نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی کیمپ میں چراغاں کیا گیا اور 70واں جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز بہشتی، علامہ اقبال حسین بہشتی، علامہ عبدالخالق اسدی، علامہ شیر علی انصاری اور علامہ اصغر عسکری بھی موجود تھے۔ رہنماوں کی جانب سے پاک وطن کی سربلندی کیلئے دعا بھی کی گئی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree