وحدت نیوز (پشاور) ملی یکجہتی کونسل خیبرپختونخوا کا صوبائی اجلاس 24نومبر2016ء کو پشاور میں بھرپورطریقے سےمنعقدہوا۔جس میں مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ محمد اقبال بہشتی، ڈپٹی سیکٹری جنرل مولانا عبدالحسین، سیکرٹری سیاسیات قاسم رضا، پشاور کے سیکرٹری جنرل سلامت علی جعفری، ضلع کوہاٹ کے سیکرٹری جنرل مولانا مرتضی عابدی اور علاقہ بنگش سے مولانا سرفراز علی مہدوی نے شرکت کی۔  اجلاس میں ملی یکجہتی کونسل کے صوبائی کابینہ کے انتخابات ہوئے جس میں مجلس وحدت مسلمین کے تین رہنمائوں کو صوبائی کابینہ میں شامل کرلیا گیا ، جن میں علامہ محمد اقبال بہشتی صوبائی نائب صدر، مولانا سید  مرتضی عابدی سیکرٹری مالیات، مولانا عبد الحسین رکن خطبات جمعہ کمیشن منتخب ہوئے،یاد رہے کہ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے تقریبا 21جماعتوں پر مشتمل ایک مذہبی اتحاد ہے جو کہ وطن عزیز میں بین المسالک ہم آہنگی کے لئے کوشاں ہے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ، ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی اورسیکریٹری امور سیاسیات سیداسد عباس نقوی نے سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کے عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کے باعث اسپتا ل میں داخلے پر تشویش  اور نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے، ایم ڈبلیوایم کے قائدین نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہاکہ صاحبزادہ حامد رضا پاکستان میں سنی شیعہ اتحاد کے بڑے علمبردار ہیں ، ان کی شخصیت جتنی اہل سنت برادران میں محترم ہے اس سے زیادہ اہل تشیع مکتب فکر ان کی عزت اور احترام کا قائل ہے، انہوں نے ہمیشہ پاکستان میں فرقہ واریت کے خاتمے اور استحکام وطن کی بات کی اور عملی کوشش بھی جاری رکھی ہے ، پاکستان کو تکفیریت کے نجس وجود سے پاک کرنے کے لئےایم ڈبلیوایم  سنی اتحاد کونسل کے ہم رکاب ہو کر ماضی کی طرح حال اور مستقبل میں بھی مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے کا عزم رکھتی ہے جس کے لئے ہم صاحبزادہ حامد رضا کی مکمل صحت وسلامتی او ر طو ل عمر کے لئے دعا گوہیں ،پروردگارعالم  انہیں اپنے محبوب حضرت محمد مصطفیٰ ﷺکے صدقے جلد از جلد شفائے کاملہ وعاجلہ عنایت فرمائے۔

وحدت نیوز (فیصل آباد) مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی پولیٹیکل کونسل کے رکن آصف رضا ایڈووکیٹ نے  فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کی عیادت کی جو کہ عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کے باعث اسپتال میں داخل ہیں ، اس موقع پر آصف رضا ایڈووکیٹ نے صاحبزادہ حامد رضا کو سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی جانب سے نیک خواہشات پر مبنی پیغام بھی پہنچایا اور کہا کہ زیارت مقامات مقدسہ کے لئے عراق دورے کے باعث علامہ راجہ ناصرعباس جعفری تشریف نہیں لا سکے لیکن وہ حرم امام علی ؑ اور امام حسین ؑ میں آپ  کی جلد مکمل صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں ، صاحبزادہ حامد رضا نے علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اور مجلس وحدت مسلمین کے دیگر قائدین کی جانب سے ان کی صحت یابی کیلئے دعائوں پر اظہار تشکر کیا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ کوہ پیماء،فخر پاکستان حسن سدپارہ کے انتقال پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری،مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی اور گلگت بلتستان کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ آغا سید علی رضوی نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری مشترکہ تعزیتی بیان میں حسن سدپارہ کی رحلت کو قومی نقصان قرار دیا ہے، رہنمائوں نے کہا کہ قومی ہیرو کی مفلسی کے عالم موت عیاش طبیعت حکمرانوں کے منہ پر تماچہ ہے، افسوس ناک بات یہ ہے کہ پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کرنےوالے اس قومی ہیرو کی میت اس کے آبائی علاقے منتقل کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے کوئی خاطر خواہ انتظام تک نہ کیا گیا اور اہل خانہ پرائیوٹ وین کی چھت پر میت رکھ کر لے جانے پر مجبور ہوئے، رہنمائو ں نے اس عظیم سرمائے کے نقصان پر اہلیان گلگت بلتستان اور پسماندگان سے دلی تعزیت کا اظہارکیا ہے اور مرحوم کی مغفرت کی دعا کی ہے۔

وحدت نیوز(کراچی) بزرگ عالم دین اور شیعہ سنی اتحاد کی علامت علامہ مرزایوسف حسین کی بلاجواز گرفتاری کے خلاف احتجاج جرم بن گیا، مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے رہنما علامہ مبشر حسن اورآل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے رہنما علامہ اظہر حسین نقوی کے خلاف تھانہ ناظم آباد میں ایف آئی آر درج ،تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کی جانب سے آج بعد نماز جمعہ جامع مسجد نورایمان ناظم آباد کے باہر آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے مرکزی محرک اور متحدہ علماءمحاذکے مرکزی رہنما علامہ مرزایوسف حسین کی بلاجواز گرفتاری کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کراچی ضلع وسطی کےتحت منعقدہ احتجاجی مظاہرے میں خطاب کو لائوڈ اسپیکر ایکٹ کے تحت بنیاد بنا کرایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے رہنما علامہ مبشر حسن اور علامہ اظہر حسین نقوی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، واضح رہےکراچی شہر میں بے گنا ہ علمائے کرام ، اکابرین اور نوجوانوں کی ظالمانہ گرفتاریوں کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنا جرم قرار دے دیا گیا ہےاس سے قبل چیئرمین وائس آف شہداءسید فیصل رضا عابدی کی بلاجواز گرفتاری کے خلاف نمائش چورنگی پر احتجاجی مظاہرہ کرنے کے جرم میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی کو بھی گرفتار کرلیا گیا تھا جنہیں بعدازاں ضمانت پر رہا کروایا گیا تھا۔

وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ اقبال بہشتی نے کہا ہے کہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف سنجیدہ اور مصلحتوں سے بالاتر ہوکر کارروائی کرنا ہوگی، بصورت دیگر پاکستان کے بے گناہ عوام اسی طرح نشانہ بنتے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ حب پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ درگاہ شاہ نورانی پر دہشتگردانہ حملہ انتہائی افسوسناک ہے، آج پاکستان بنانے والوں کی اولادوں کو بے دردی سے قتل کیا جا رہا ہے، جبکہ پاکستان بنانے کے مخالفین کی اولادیں آج پاکستانیوں کو قتل کر رہی ہیں اور حکمران بھی ان کے سپورٹر بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کو بچانا ہے تو دہشتگردوں کیخلاف تمام تر مصلحتوں سے بالاتر ہوکر کارروائی کرنا ہوگی، پوری قوم اور خاص طور پر حکومت کو دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کیلئے پاک فوج کیساتھ ہونا ہوگا، نیشنل ایکشن پلان پر درست سمت پر عمل کرنا ہوگا اور محب وطن قوتوں کو تنگ کرنے کا سلسلہ فوری طور پر ختم کیا جائے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree