وحدت نیوز(اسلام آباد) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے جملہ کوائف درست قرار دیئے جانے پر گزٹ آف پاکستان میں عوامی معلومات کیلئے شائع کرنے کا نوٹس جاری کردیا ہے،ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل (الیکشنز)محمد یوسف خٹک کی جانب سے ایم ڈبلیوایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے نام جاری نوٹیفکیشن میں پولیٹیکل پارٹیز آرڈر2002کی شق نمبر7کی ذیلی شق(2)کے تحت جماعت کی جانب سےالیکشن کمیشن کو موصولہ آئندہ تین سال کیلئے تمام نومنتخب اراکین مرکزی کابینہ کے کوائف (نام ، عہدہ ، پتہ ) اور انتخابی نتائج درست قرار دیتے ہوئے اسے جلد اطلاع عامہ کیلئے گزٹ آف پاکستان میں شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔lotice ecp

وحدت نیوز (بدین) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سندھ کے پانچ روزہ دورے پر بدین پہنچ گئے ہیں ، جہاں انہوں نےجشن میلاد مصطفیٰ ﷺ اور مختلف سطح کے عوامی اجتماعات سے خطاب کیا ، بدین پہنچنے پر ایم ڈبلیوایم کے کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد نے ان کا پر تپاک استقبال کیا اور ان پر گل پاشی بھی کی،آخری اطلاعات کے مطابق علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ٹنڈومحمد خان پہنچ چکے ہیں جہاں انہوں نے لبیک یارسول اللہ ﷺ ریلی میں شرکت کی اور خصوصی خطاب کیا،اس موقع پر مرکزی ترجمان علامہ مختارامامی، علامہ مقصودڈومکی اور دیگر رہنمابھی انکے ہمراہ ہیں، ٹنڈومحمد خان کےبعد ان کے نواب شاہ ، خیرپور، نوشہروفیروز اور حیدر آباد کا دورہ بھی متوقع ہے جہاں عوامی استقبال اور اجتماعات سے خطاب بھی کریں گے، جبکہ دورے کےاختتامی روز وہ پچیس دسمبر کو باغ مصطفیٰ لطیف آباد حیدر آباد میں عظیم الشان لبیک یا رسول اللہ ﷺ کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ جشن میلادالنبی کی محافل ہمارے ایمان کا حصہ ہیں،پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’ہفتہ وحدت ‘‘کی تقریبات عالم اسلام کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہیں، امام خمینی رضوان اللہ علیہ کے فرمان کے مطابق پاکستان میں شیعہ سنی اتحاد کے لیے مجلس وحدت مسلمین عملی اقدامات کررہی ہے۔ ان خیالات کااظہار اُنہوں نے جامع مسجد الحسین نیو ملتان میں ’’محمدی دسترخواں‘‘کے شرکاء سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ سلطان احمد نقوی،علامہ قاضی نادر حسین علوی،محمد عباسی صدیقی،سید عدیل عباس زیدی، سید ندیم عباس کاظمی،مولانا عمران ظفر،اقبال حسین خان کشفی(ایڈووکیٹ)،سمیع حیدر گردیزی اور دیگر موجود تھے۔ علامہ راجہ ناصر عبا س جعفری نے مزید کہا کہ پاکستان میں داعش کے لیے نرم گوشہ رکھنے والے افراد موجود ہیں جو شام میں داعشی دہشتگردوں کے واصل جہنم ہونے پر احتجاج کررہے ہیں، اُس وقت یہ نام نہاد مسلمان کہاں تھے جب داعش عراق اور شام میں ہزاروں بے گناہوں کو شہید کررہی تھی، جب اسلام آباد میں داعش کی حمایت میں پریس کانفرنسز کی گئیں تھیں، آج پاکستانی حکومت کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ اُسے کس کے ساتھ کھڑا ہونا ہے، امریکہ،اسرائیل ،داعش اور تکفیریت کے ساتھ یا روس،چائنااور ایران کے ساتھ؟ چین نے سلامتی کونسل میں داعش کے خلاف اور شام کے حق میں قرارداد کو 6دفعہ ویٹو کیا، اگر داعش اور تکفیری سوچ شام میں کامیاب ہوجاتی تو عراق،ایران،پاکستان اور چائنا کو بھی شکست ہوتی۔

 علامہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہاکہ اس وقت شام میں داعش کو ہونے والی شکست پر امریکہ،کینیڈا،برطانیہ،فرانس،آسٹریلیا اور مشرق وسطی کے ممالک سوگوار ہیں۔ کیونکہ جس مقصد کے لیے انہوں نے داعش کو بنایا تھا وہ ناکام ہوچکا ہے۔ امریکہ اور اُس کے اتحاد ایک منظم منصوبے کے تحت دہشتگردوں کو شام سے افغانستان منتقل کررہے ہیں۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وفاقی وزیرداخلہ کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیرداخلہ کے بقول اسلام آباد میں ہونے والے جلسے کی نہ ہی اجازت لی گئی اور نہ ہی دی گئی لیکن اگر ہماری مجالس یا میلاد کی محافل ہوں تو ایف آئی آر درج کردی جاتی ہیں۔ جسٹس فائز عیسی کی رپورٹ اور جماعت اسلامی کے ترجمان نے وزیرداخلہ اور صوبائی وزیرقانون راناثناء اللہ کے چہروں کو بے نقاب کیا ہے۔ ہم پاکستان میں پُرامن سیاسی جدوجہد کے قائل ہیں اور اسی بنیاد پر ہم نے 2013کے عام الیکشن میں حصہ لیا ۔ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اپنی صفوں میں چُھپے دہشتگردوں کے سہولت کاروں اور نرم گوشہ رکھنے والے وزراء کو بے بقاب کریں۔ اگر نیشنل ایکشن پلان پر ٹھیک طرح سے عملدرآمد کیا جاتا تو آج حکومتی صفوں میں چھپے سہولت کار سلاخوں کے پیچھے ہوتے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری امور خارجہ، المصطفیٰ فاونڈیشن نارتھ امریکہ اور ولایت ٹی وی کے چیئرمین علامہ سید ظہیر الحسن نقوی عارضہ قلب میں مبتلاہونے کے باعث امریکہ کے مقامی اسپتال میں داخل کردیئے گئے ہیں، ڈاکٹرز کے مطابق انہیں دل کا معمولی دورہ پڑا تھاجس کے باعث انہیں اسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے ،ضروری ٹیسٹ اور چیک اپ کے بعد انہیں اسپتال سے فارغ کردیا جائے گا، علامہ ظہیر الحسن نقوی کی علالت پر مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ،مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ احمد اقبال رضوی، سید ناصرعباس شیرازی، مرکزی سیکریٹری امور خارجہ علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور ان کی جلد مکمل صحت یابی کی دعا کی ہے۔

وحدت نیوز (بدین) مجلس وحدت مسلمین ضلع بدین کی کونسل کا اجلاس ضلعی سیکریٹری جنرل مولانا نادر علی شاہ کی زیر صدارت وحدت ہائوس امام بارگاہ سجادیہ ؑ میں منعقد ہوا جس میں ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل یعقوب حسینی نے خصوصی شرکت کی، دوران اجلاس بیس دسمبر کو سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے دورہ بدین کو حتمی شکل دی گئی اور تمام اراکین کونسل کو پابند کیا گیا کہ پچیس دسمبر کو حیدر آباد میں منعقدہ لبیک یا رسول اللہ ﷺ کانفرنس میں بھر پور عوامی شرکت کروائی جائے اور جلسے کو کامیابی سے ہمکنار کیا جائے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree