وحدت نیوز (حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے زیر اہتمام علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت دہشت گردی، کرپشن اور سندھ کے ایشوز پر آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوئی۔ آل پارٹیز کانفرنس سے سندھ ترقی پسند پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عبد الحمید میمن، پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی سینیئر نائب صدر حلیم عادل شیخ اور صوبائی نائب صدر ڈاکٹر مستنصر بااللہ، جماعت اسلامی حیدر آباد کے ضلعی امیر حافظ محمد طاہر مجید، قومی عوامی تحریک کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر عزیز ٹالپر اور میڈیا سیکرٹری قومی عوامی تحریک محمد اشرف پلیجو، پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما سید یار محمد شاہ، پی ایس پی کے رہنماء سید احمد رشید، معروف دانشور ذوالفقار ھالیپو ٹو، جمیعت علمائے اسلام (ف) کے صوبائی نائب صدر مولانا تاج محمد ناھیوں، اہل سنت رہنما علامہ ڈاکٹر مسعود جمال، سندھ مشائخ کونسل کے صوبائی جنرل سیکرٹری سید محی الدین شاہ، امامیہ آرگنائزیشن کے رہنماء ذوالفقار علی جمانی، پیام ولایت کے عاشق حسین سومرو اور مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ترجمان علامہ مختار احمد امامی، صوبائی رہنما علامہ دوست علی سعیدی، یعقوب حسینی و دیگر شامل تھے۔
اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے اے پی سی کا 12 نکاتی مشترکہ اعلامیہ پیش کیا، جس کی تمام جماعتوں نے حمایت کی۔ اس موقع پر تمام شریک جماعتوں کے اکابرین پر مشتمل 14 رکنی امن کمیٹی قائم کی گئی، جو دہشت گردی اور کرپشن کے خلاف جدوجہد کرے گی۔ تمام جماعتوں نے 27 جنوری کو دہشتگردی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے اعلانیہ یوم احتجاج کی حمایت کی۔ آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ دہشت گردی اور مذہبی منافرت و انتہا پسندی معاشرے کیلئے نقصان دہ ہے۔ ہم دہشت گردی اور کرپشن کے خلاف سندھ کی سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر سندھ دھرتی کے ایشوز کیلئے بھرپور جدوجہد کریں گے۔ اے پی سی سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبد الحمید میمن مرکزی جنرل سیکرٹری سندھ ترقی پسند پارٹی نے کہا کہ پاکستان کے اندر انصاف اور برابری کی بنیsاد پر سب کے ساتھ سلوک ہو، ہم دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں ایم ڈبلیو ایم کے ساتھ ہیں۔
کیو اے ٹی کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر عزیز ٹالپر نے کہا کہ سندھ دھرتی نے ہمیشہ امن و محبت کا پیغام دیا ہے۔ صوفیاء کی سرزمین پر دہشت گردی قبول نہیں۔ جے یو آئی (ف) سندھ کے صوبائی نائب صدر مولانا تاج محمد ناھیوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی کا خاتمہ چاہتے ہیں، ڈاکٹر خالد محمود سومرو بھی دہشت گردی کا نشانہ بنے، ہم دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں ایم ڈبلیو ایم کے ساتھ ہیں۔ اہل سنت رہنما علامہ ڈاکٹر مسعود جمال نے کہا کہ طالبانی دہشت گرد انسانیت کیلئے خطرہ ہیں، داعش کو بنانے والے اور اس کے سپورٹرز بے نقاب ہوچکے ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ترجمان علامہ مختار احمد امامی نے کہا کہ ملک کے اندر شیعہ، سنی بھی دہشت گردی کا نشانہ بنے ہیں، سب مل کر دہشت گردی کے خاتمے کیلئے جدوجہد کریں۔ سب قوموں کو برابری کی بنیاد پر حق دیئے جائیں۔ انصاف کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے وفد کی ایرانی قونصل جنرل محمد حسین نبی سے ملاقات، سابق ایرانی صدر علی ہاشمی رفسنجانی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔ مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی قیادت نے لاہور کے ایرانی قونصلیٹ میں قونصل جنرل محمد حسین نبی سے ملاقات میں سابق ایرانی صدر علی ہاشمی رفسنجانی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔ وفد میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، لاہور کے سیکرٹری جنرل علامہ سید حسن رضا ہمدانی، مرکزی رہنما علامہ ابوذر مہدوی، علامہ سید امتیاز کاظمی، علامہ سید نیاز بخاری، رائے ناصر علی، رانا ماجد علی، سید نوید الحسن، مجاہد حسین اور دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی کا کہنا تھا کہ علی ہاشمی رفسنجانی کی وفات پر پوری امت مسلمہ افسردہ ہے اور ساری ایرانی اور پاکستانی قوم ان کے خلاء کو محسوس کرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہاشمی رفسنجانی کی پاکستان اور ایران کیساتھ تعلق بنانے کی کاوشیں کبھی فراموش نہیں کی جا سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک ایران دوستی لازوال ہے جو رہتی دنیا تک قائم و دائم رہے گی، اس کو دشمنوں کی سازشیں کم یا ختم نہیں کر سکتیں۔
وحدت نیوز (ملکوال) پریس کلب 2017 کے الیکشن میں جناب خالد میکن صاحب کو صدر اور جنرل سیکرٹری ساجد مغل کو منتخب ہونے پرمجلس وحدت مسلمین کا وفد مبارکباد پیش کرنےایم ڈبلیوایم ضلع منڈی بہاوالدین کے ارگنائزر مولانا سید رضوان صفدر کی سربراہی میں گیا ، وفد میں ملکوال کے سیکرٹری جنرل جناب اظہر عباس صاحب اور جناب زاہد عباس صاحب اور بابر گوندل صاحب تھے بھی شامل تھے، سید رضوان صفدر صاحب نے پریس کلب کے متحرک اور فعال کارکنان کو مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ساجد مغل صاحب کو مظلوموں کی آواز بننے پر خراج تحسین پیش کیا اور اپنی جماعت کی پالیسی کا بھی تذکرہ کیا ۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید حسن ظفر نقوی، علامہ سید احمد اقبال رضوی ، سید ناصرشیرازی، مرکزی سیکریٹری امور خارجہ علامہ ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی ، مرکزی ڈپٹی سیکریٹری امور خارجہ علامہ سید ظہیر الحسن نقوی اوردیگر قائدین نے اپنے مشترکہ تعزیتی پیغام میں سابق ایرانی صدر آیت اللہ علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کی رحلت پر ملت ایران، مرحوم کے پسماندگان اور رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای کی خدمت اقدس میں دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے،قائدین نے کہا ہے کہ مرحوم آیت اللہ رفسنجانی انقلاب اسلامی کے بنیادی ستون شمار کیئے جاتے تھے، بانی انقلاب امام خمینی اور رہبر انقلاب امام خامنہ ای کے درست راست ہو نے کے ساتھ ساتھ انقلاب کے بڑے محافظ بھی تھے جنہوں نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کی خاطر متعدد بار زندانوں میں پہلوی شہنشاہیت کے شکنجے سہے لیکن امام خمینی کی قیادت کا ساتھ نہ چھوڑا۔ان کے انتقال سے اسلامی جمہوری ایران ایک مدبر اور دوراندیش سیاستدان سے محروم ہو گیا ہے۔ایم ڈبلیوایم رہنما ؤں نے پسماندگان کیلئے صبر جمیل اور مرحوم کی مغفرت کی دعا کی ہے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ نااہل حکومت نے قومی اداروں کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔ سندھ حکومت کی طرف سے وفاق پر کالعدم جماعتوں کی حمایت کا الزام اور نیشنل ایکشن پلان کی ناکامی اس امر کا بین ثبوت ہے کہ حکومت تحقیقاتی اداروں کو قومی ترقی اور امن و امان کے قیام کی بجائے انتقامی مقاصد کے لیے استعمال کر رہی ہے۔دہشت گردی کے خاتمہ کالعدم جماعتوں کی بیخ کنی سے مشروط ہے ۔ کالعدم جماعتوں کے ساتھ حکومت کے معذرت خوانہ رویہ نے ملکی سلامتی کو داؤ پر لگا رکھا ہے۔دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے ساتھ لچک کا مظاہرہ کر کے حکمران اپنی رہی سہی ساکھ بھی تباہ کرنے پر تُلے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی استحکام کا زینہ عوام ہیں نہ کہ کالعدم مذہبی جماعتیں،حکومت کو چاہیے کہ وہ عوام کو مضبوط کرنے کے لیے جامع منصوبہ سازی پر توجہ دیں۔ ملک کوکرپشن، بے روزگاری ،غربت ،دہشت گردی اور ناخواندگی جیسے مہلک امراض سے بچایا جائے جو ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کے بیشتر ادارے ملک کی بجائے حکمرانوں کے مفادات کے تحفظ میں مصروف ہیں۔ملک کی اعلی عدلیہ کی طرف سے قومی احتساب بیورو کو کرپشن کا سہولت کار قرار دیا جانا لمحہ فکریہ ہے۔کرپٹ عناصر سے کسی قسم کی رعایت برتنا ملک و قوم سے غداری ہے۔تحقیقاتی اداروں کو سیاسی دباؤ سے جب تک آزاد نہیں کیا جاتا تب تک قانون کے نام پر سیاسی انتقام پروان چڑھتا رہے گا۔
وحدت نیوز (چکری) مجلس وحدت مسلمین ضع راولپنڈی کے سیکریٹری جنرل علامہ سید علی اکبر کاظمی تنظیمی دورے پر چکری پہنچ گئے. عمائدین علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے علامہ علی اکبر کاظمی نے کہا ہمارا ہدف ظہور امام زمانہ ع کیلئے زمینہ سازی ہے ہمیں دینی، فکری ہر میدان میں کام کرنا ہوگا. انہوں نے کہا کہ ہم معاشی، سیاسی، فلاحی، تربیتی اور تعلیمی سمیت ہر شعبے میں کام کررہے ہیں ہمارا کام فقط ایام عزاداری تک محدود نہیں ہونا چاہیے.اس موقع پر عمائدین علاقہ نے ایم ڈبلو ایم پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا. اور علاقہ بھر میں ایم ڈبلیو ایم کے یونٹس کی تشکیل پر اتفاق رائے کیا اور جلد اس سلسلے میں علاقہ بھر کے مومنین کو دعوت دی جائے گی اور باقائدہ یونٹ سازی کی جائے گی.