وحدت نیوز(تہران) ولی امر مسلمین جہاں آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے ایرانی رضاکار فورس اور اس کے اعلی کمانڈروں سے ملاقات میں کہا ہے کہ خطے میں امریکہ کو شکست دینا انقلاب اسلامی ایران کا معجزہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے 38 سال بعد ایسے جوانوں کی مختلف میدانوں میں موجودگی انقلاب کے معجزات میں شامل ہے جنہوں نے نہ امام خمینی کو دیکھا ، نہ دفاع مقدس کا دور دیکھا اور نہ ہی انقلاب کا زمانہ دیکھا ، اس کے باوجود ان کی مختلف میدانوں میں موجودگی انقلاب اسلامی کی معجزات میں شامل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انقلاب اسلامی کے انہی جوانوں نے آج خطے میں امریکہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا ہے، امریکہ نے انقلاب اسلامی کی فکر کو خطے سے دور کرنے کے لئے بڑی بڑی سازشیں کیں لیکن امریکہ کی تمام سازشیں ناکام ہوگئی ہیں اور آج انقلاب اسلامی کی فکر نہ صرف خطے میں بلکہ انقلابی فکر عالمی سطح پر چھا گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے دہشت گرد تنظیم داعش کو انقلاب اسلامی اورخطے میں اسلامی مزاحمتی تنظیموں کا مقابلہ کرنے کے لئے عراق اور شام میں تشکیل دیا لیکن آپ جیسے غیور جوانوں نےاس امریکی کینسر کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینک دیا ہے۔
آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ بعض لوگ غفلت کی بنا پر کہتے ہیں کہ امریکہ کا مقابلہ نہیں کیا جاسکتا لیکن ایرانی جوانوں نے ثابت کردیا ہے کہ امریکہ کی تسلط پسندانہ پالیسیوں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے اور امریکہ کے کبر و غرور کو چکنا چور کیا جاسکتا ہے، امریکہ اور اسرائيل بعض عرب ممالک کے سہارے خطے میں اپنی ریشہ دوانیاں جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم میں امریکہ کے اتحادی عرب ممالک برابر کے شریک ہیں۔
ولی امر المسلمین نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے خطے میں امریکہ کی تمام پالیسیوں کو ناکام بنادیا ہے اور آئندہ بھی خطے میں امریکہ کی شوم پالیسیوں کا مقابلہ جاری رہے گا، امریکہ کا مقابلہ کرنے پر مبنی انقلاب اسلامی کا پیغام آج پوری دنیا میں پھیل چکا ہے اور دنیا کے گوشے گوشے میں آج امریکی صدر اور امریکی حکام کے پتلے جلائے جاتے ہیں اور امریکی پرچم کو نذر آتش کیا جاتا ہے کیونکہ امریکی پرچم دنیا میں ظلم ، تشدد ، دہشت گردی اور تسلط پسندی کا مظہر ہے۔
وحدت نیوز (اندرون سندھ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی ایڈووکیٹ کی عدم بازیابی کے خلاف ملک بھر کی طرح سندھ کے جھوٹے بڑے شہروں کراچی ،سکھر ،حیدر آباد ،ٹنڈو محمد خان ،ٹھٹھہ ،سجاول ،بدین ،ماتلی ،نواب شاہ ،خیرپور،جیکب آباد، شکارہور، دادو، گھوٹکی، کشمور،تلہار،سہون ،ٹنڈوالہیار،ہالا ،مٹیاری ،گمبٹ،رانی پور میں احتجاجی مظاہرے کیے گےجن میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی و صوبائی رہنما سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ احتجاجی مظاہروں سے مولانا دوست علی سعید ی ،مولانا نشان حید ر ،مولانا نقی حیدری ،منور جعفری ، یعقوب حسین ،چوہدری اظہر ،آفتاب میرانی ،و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناصر شیرازی کی فوری بازیابی کے عدالتی احکامات کے باوجود پنجاب پولیس کی طرف سے پس و پیش اس امر کی عکاس ہے کہ پنجاب پولیس شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ کو آئین و قانون سے مقدم سمجھتی ہے اور ان کی اطاعت میں مصروف ہے۔
انہوں نے کہا کہ کہ ناصر شیرازی کے اغوا کواٹھارہ دن گزر چکے ہیں۔ ایلیٹ فورس کی گاڑیوں میں اغوا کیے جانے والے شخص کے بارے میں متعلقہ اداروں کی لاعلمی مضحکہ خیز اور عدالت کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔ ملت تشیع ان ظالم حکمرانوں کا تعاقب جاری رکھے گی۔پنجاب حکومت نے ناصر شیرازی کو اغوا کروا کر اپنا چہرے سے خود ہی نقاب ہٹا دیا ہے۔ناصر شیرازی کی فوری بازیابی کے علاوہ پنجاب حکومت کے پاس کوئی چارہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ناصر شیرازی کی بازیابی میں تاخیر ہمارے احتجاج اور مطالبات میں شدت پیدا کرے گی۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نےوفد کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری سے بلاو ل ہاوس لاہور میں ملاقات کی،علامہ راجہ ناصرعباس اور بلاول بھٹو کے درمیان اہم ملکی سیاسی صورت حال سمیت ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ناصر شیرازی ایڈوکیٹ کے اغواء کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیف ہوئی، بلاول بھٹو نے ناصر شیرازی کی جبری گمشدگی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پنجاب حکومت کو اس واقعہ کا ذمہ دار ٹھرایا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک سیاسی و مذہبی جماعت کے مرکزی رہنما کا اغوا نام نہاد جمہوریت کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہے۔مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کی بازیابی کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی قومی اسمبلی،سینٹ اور سندھ اسمبلی میں آواز اٹھائے گی،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سید ناصر شیرازی کی بازیابی کے لیے تعاون کی بھرپور یقین دہانی پربلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پرمرکزی رہنما علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ مبارک موسوی،مظاہر شگری اور آصف رضا ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان پنجاب رہبر کبیر امام خمینی کے حکم پر بارہ تا سترہ ربیع الاول پنجاب بھر میں ہفتہ وحدت منائے گی اس حوالے سے اضلاع کی سطح پر سیمینارز ، کانفرنسز، محافل میلاد ، میں تمام مکاتب فکر کے علماء اور اکابر کو دعوت خطاب دی جائے گی ڈپٹی سیکرٹری جنرل پنجاب ڈاکٹر افتخار نقوی نے کہا کہ اتحاد بین المسلین کے آفاقی پیغام کے ثمرات کو عام مسلمان تک پہنچانا سب فرقوں کی ذمہ داری ہےشیعہ سنی اتحاد نے عالمی سطح پر اسلام دشمنوں کے عزائم خاک میں ملادیئے ہیں۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنخاب کے ترجمان راجہ امجد علی نے کہا ہے کہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی کی جبری گمشدگی کے ذمہ دار پنجاب حکومت ہے اور یہ ایم ڈبلیوایم کا اصولی موقف ہے اور مجلس کےسربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اپنی پریس کانفرنس اور بیانات میں اس بات کا باقاعدہ اظہار کرچکے ہیں کہ سید ناصر شیرازی کی اغواء میں رانا ثناء اللہ اور پنجاب حکومت ملوث ہے -
ہمارے موقف اور بیانات انتہائی ذمہ دار افراد مرکزی رہنماوں سے مشاورت کے بعد قومی و بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کو جاری کرتے ہیں،سوشل میڈیا پر ہمارے پیجز موجود ہیں جبکہ دیگر کسی بھی ویب سائٹ اور پیجز پر تجزیے تبصرے اور رائے کا ایم ڈبلیوایم کیساتھ کوئی تعلق نہیں۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ویب سائٹ کا ایڈریس درج ذیل ہے۔
www.mwmpak.org
اس کے علاوہ کسی بھی ویب سائیڈ کا ایم ڈبلیوایم سے کوئی تعلق نہیں ہے،ہم ہر قسم کے سنسنی خیز خبروں کی مذمت کرتے ہیں۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے شہید رہنما علامہ دیدار علی جلبانی اور ان کے جانثار محافظ سرفراز بنگش کی چوتھی برسی کا اجتماع جامع مسجد الحسینی ایوب گوٹھ میں منعقد ہوا جس سے خصوصی خطاب قائد وحدت ناصر ملت مرکزی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کیا جبکہ دیگر مقررین میں مرکزی ترجمان ایم ڈبلیوایم علامہ مختارامامی اور مولانا رجب علی بنگش بھی شامل تھے، مجلس ترحیم میں ایم ڈبلیوایم کے رہنماوں علی حسین نقوی، علامہ مبشر حسن، سجاد اکبر، میثم عابدی، علامہ علی انور ، زکی ہاشمی سمیت اہل خانہ ، عزیز اقارب کی بڑی تعداد موجود تھی، مقررین نے شہید جلبانی کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور ساتھ ہی ان کے باوفا محافظ کی فداکاری کو بھی خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا کہ شہید دیدار جلبانی ملی درد رکھنے والے نڈر عالم دین تھے۔