اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب کے زیر اہتمام اجلاس، ایم ڈبلیوایم کے رہنماوممبر ڈویژنل امن کمیٹی مہرسخاوت علی سیال کی شرکت

29 جولائی 2022

وحدت نیوز(ملتان) اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب کے کنوینر، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی و خطیب بادشاہی مسجد لاہور مولانا عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے رضا ہال ملتان میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلعی اور ڈویژنل انتظامیہ کے افسران شریک ہوئے، اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری عزاداری و ممبر ڈویژنل امن کمیٹی انجینئر مہر سخاوت علی سیال نے بھی شرکت کی اور جماعت کی نمائندگی کی۔

 اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انجینئر سخاوت علی سیال نے کہا کہ محرم الحرام میں امن و امان، محبت اور ملی رواداری کے فروغ کیلئے کام کیا جانا چاہیے۔ مختلف مکتبہ فکر کے علماء کرام ملک میں اتحاد و وحدت کے لیے بالخصوص محرم الحرام کے مہینے کے دوران بین المذاہب اور بین الفرقہ ہم آہنگی کو فروغ دیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام امن اور بھائی چارگی کا مذہب ہے اور دین اسلام ہمیں برداشت و بلاتفریق ہر ایک کی عزت و احترام کرنے کا درس دیتا ہے ۔ ہم سب نے مل کر ملک میں کامیابی کے ساتھ امن بحال کرنے کے لئے کوشش کرنی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree