Print this page

مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے کے لئے یوتھ کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، علوینہ شاہین

06 نومبر 2021

وحدت نیوز(کراچی) معروف سماجی کارکن اور یوتھ رہنما علوینہ شاہین نے کہا ہے کہ فلسطین کا مسئلہ پوری انسانیت کا مسئلہ ہے اور پاکستان کے یوتھ کو چاہئیے کہ اس مسئلہ کو اجاگر کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نے ہفتہ کی شام فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم سے ملاقات کے دوران کیا۔

 اس موقع پر ان کے ہمراہ شعبہ قانون کے طالب علم نوید سلیمان بھی موجود تھے جبکہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان یوتھ کوآرڈی نیٹر قاسم خان بھی شریک تھے۔معروف یوتھ رہنما علوینہ شاہین نے کہا کہ فلسطین کے عوام بد ترین صہیونی مظالم کا نشانہ بن رہے ہیں، فلسطینیوں کے بنیادی انسان حقوق کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں اور عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ فلسطین میں جاری صہیونی مظالم کو دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی عملی جدوجہد متاثر کن ہے۔ انہوں نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں کو مسئلہ فلسطین سے متعلق آگہی فراہم کرنے کے لئے کالجز، یونیورسٹیز اور دیگر مقامات پر سیمینارز اور کانفرنسز کا انعقاد کیا جائیگا۔فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے علوینہ شاہد اور نوید سلیمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان ملک بھر میں فلسطین کاز کی حمایت کے لئے مختلف نوعیت کے پروگرام منعقد کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ آئیں اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کا حصہ بن کر پاکستان میں مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کریں اور دنیا کی ظالم اور جابر قوتوں بالخصوص امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کے سیاہ کرتوتوں کا پردہ چاک کریں۔

 ا س موقع پر مستقبل میں مختلف پروگراموں سے متعلق باہمی اتفاق کیا گیااور جدوجہد جاری رکھنے کا عزم بھی کیا گیا۔ڈاکٹر صابر ابو مریم نے دونوں نوجوان رہنماؤں کو فلسطین کا خاص چفیہ رومال بھی تحفہ میں پیش کیا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree