Print this page

ایم ڈبلیو ایم بہاولپور کی ضلعی شوریٰ کا اجلاس، سید سکندر عباس ضلعی سیکرٹری جنرل منتخب

20 ستمبر 2021

وحدت نیوز(بہاولپور) مجلس وحدت مسلمین بہاولپور کی ضلعی شوریٰ کا اجلاس شیعہ جامع مسجد فرید گیٹ میں منعقد ہوا، اجلاس میں ضلع بھر کے گیارہ یونٹس کے نمائندگان نے شرکت کی۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی سیکرٹری تربیت جنوبی پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی، صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی سید دلاور عباس زیدی، ڈویژنل صدر شیعہ علماء کونسل بہاولپور میجر(ر) زاہد حسین بخاری، عزاداری کونسل بہاولپور کے صدر سید نادر حسین بخاری، مولانا عبدالمجید منتظری، جاوید حسین کلاچی، سابق ضلعی سیکرٹری جنرل بہاولپور اظہر حسین نقوی ایڈووکیٹ، احسان حیدر سمیت دیگر سینیئرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر سید سکندر عباس شاہ کو ایم ڈبلیو ایم بہاولپور کا ضلعی سیکرٹری جنرل جبکہ ڈاکٹر نوید محسن چوہان کو ڈپٹی سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین ایک مذہبی سیاسی جماعت ہے، ہم اس ملک میں امن کے داعی ہیں ہمارا منشور اتحاد بین المسلمین ہے، ہم کسی بھی قیمت پر ملک میں انتشار اور فرقہ واریت کو پنپنے کی اجازت نہیں دیں گے، حکومت اور سیکیورٹی ادارے اربعین حسینی کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کریں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آسکے۔ اجلاس کے اختتام پر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری تربیت علامہ قاضی نادر حسی علوی نے نومنتخب صدر سے حلف لیا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree