جنوبی پنجاب خطہ کو محرومیوں سے نکالنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے، انجینئرمہر سخاوت سیال

15 فروری 2021

وحدت نیوز(لیہ) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی رہنمائوں نے آمدہ بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے ضلع لیہ کا دورہ کیا اور ضلع کی اہم تنظیمی اور سیاسی کونسل کے اراکین سے ملاقات کی۔ صوبائی رہنمائوں کے وفد میں علامہ قاضی نادر حسین علوی، صوبائی سیکرٹری سیاسیات انجینیئر سخاوت سیال، سید ندیم عباس کاظمی شامل تھے۔ اس موقع پر ضلعی سیکرٹری جنرل لیہ علامہ ساجد رضا اسدی، ضلعی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا رضوان جنتی، سابق ضلعی سیکرٹری جنرل ساجد حسین گشکوری، حاجی عنایت سندھڑ، مولانا طاہر حسین زاہد، ملک ثمر عباس سندھڑ، سید تصور عباس نقوی، مولانا سید مہدی حسین، مولانا فاطر عباس، غلام عباس کھوکھر، محمد عمران میرانی، زبیر شاہ، زین شاہ، عدنان شاہ اور دیگر موجود تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی سیکرٹری سیاسیات انجینیئر مہر سخاوت علی کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب صوبے میں مستضعفین کی جماعت بنے گی، جنوبی پنجاب خطہ کو محرومیوں سے نکالنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے، اُنہوں نے کہا کہ لیہ اور کھچی بیلٹ میں عاشقان اہلیبیت کی ایک بڑی تعداد موجود ہے، ہم اس ملک میں اقدار کی سیاست کو فروغ دیں گے، لیہ میں سیاسی فعالیت اور مظلوموں کی آواز بننے کی کوشش کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree