مزمل حسین مجلس وحدت مسلمین ضلع بھکر کے سیکریٹری جنرل منتخب

07 اکتوبر 2020

وحدت نیوز(بھکر)مجلس وحدت مسلمین ضلع بھکر کی ضلعی شوری کا اجلاس پیر اصحاب میں ضلعی آرگنائزر مزمل حسین کی زیرصدارت منعقد ہوا، اجلاس میں ضلع بھکر کے یونٹس اراکین اور نمائندگان نے شرکت کی، اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی اور صوبائی سیکرٹری عزادری صفدر حسین خان نے خصوصی شرکت کی، اجلاس میں سید سبط حسن، ملازم حسین خان اور دیگر بھی موجود تھے۔

اجلاس میں آرگنائزنگ کمیٹی نے اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کی جس کے بعد بذریعہ ووٹنگ اکثریت رائے سے مزمل حسین کو ایم ڈبلیو ایم بھکر کا نیا ضلعی سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا، اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سمیت جنوبی پنجاب بھر میں اس سال اربعین حسینی شایان شان طریقے سے منایا جائے گا۔

عزاداری سید الشہداء ہماری طاقت اور عظمت کا نام ہے دشمن جس عزاداری کو محدود اور کم کرنا چاہتا تھا آج اُسے اپنے مقصد میں شدید شکست ہوئی ہے، یہ ملک شیعہ سنی نے مل کر بنایا تھا اور مل کر ہی اس کا تحفظ کریں گے، چند مٹھی بھر شرپسند عناصر اس ملک کے امن کو تہہ و بالا کرنا چاہتے ہیں، انشاء اللہ جلد ہی اُن کا خاتمہ ہوگا، اس موقع پر نومنتخب سیکرٹری جنرل مزمل حسین کا کہنا تھا کہ ماضی کی طرح انشاء اللہ ضلع بھکر میں تشیع کی سربلندی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree