Print this page

اگر آج ہم فلسطین پر خاموش ہوگئے تو کل کشمیر پر بھی خاموش ہونا پڑے گا،علامہ اقتدار نقوی

20 مئی 2020

وحدت نیوز (ملتان ) تحریک آزادی القدس کے زیراہتمام یوم القدس اور فلسطینی مسلمانوں پر ہونے والے مظالم سے آگاہی کے حوالے سے چوک گھنٹہ گھر ملتان میں کیمپ لگایا گیا، کیمپ میں امامیہ اسکائوٹس کے ساتھ ساتھ ڈویژنل صدر آئی ایس او پاکستان ملتان شہریار اور مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی موجود تھے۔ کیمپ میں فلسطینی مظلوم بچوں کے پورٹریٹ رکھے گئے تھے۔

 اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے علامہ اقتدار نقوی کا کہنا تھا کہ اسرائیل صدی کی بڑی ڈیل کے تحت غزہ کو مستقل ہڑپ کرنا چاہتا ہے، مسلم ممالک کی قیادت کو آگے بڑھ کر اسرائیل کا منصوبہ ناکام بنانا ہوگااگر آج ہم فلسطین پر خاموش ہوگئے تو کل کشمیر پر بھی خاموش ہونا پڑے گامسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر آپس میں جڑے ہوئے ہیں اقوام متحدہ نے بھی اسرائیل کے قبضے کو غلط قرار دیا ہے،ڈونلڈ ٹرمپ اور نِتن یاہو حکومت اتحاد فلسطین کے عوام کو مستقل غلام بنانا چاہتے ہیں۔اسرائیلی اقدام سے خلیج میں جنگ بھی چھڑ سکتی ہے مسئلہ کشمیر کی وجہ سے جنوبی ایشیا میں جنگ چھڑ سکتی ہے کشمیر اور فلسطین اب جلد ہی طے کردیں گے کہ مسلم امہ نام کی کوئی چیز ہے بھی یا نہیں۔بھارت اور اسرائیل عالمی جنگی جرائم کے مرتکب ہورہے ہیںمسلم امہ اتحاد سے بھارتی و اسرائیلی عزائم ناکام بنائے ورنہ اپنی خیر منائے۔

آئی ایس او کے صدر شہریار حیدر نے کہا کہ کسی بھی عالمی جنگ کے ذمہ دار مسلمان نہیں تھے مگر سزا مسلمانوں کو دی جارہی ہے ، اسرائیل خلیج کا نقشہ بدلنا چاہتا ہے اقوام متحدہ مسلمانوں کے لئے غیر موثر ادارہ بن کر رہ گیا ہے، پاکستان عرب اسرائیل جنگ میں کردار ادا کرسکتا ہے تو آج بھی کرسکتا ہے، مسلم امہ کے پاس لیڈر شپ کی کمی ہے، مسلم امہ مختلف بلاکس میں تقسیم ہوکر رہ گئی ہے، یہودی لابی مسلسل طاقتور ہورہی ہے ،امریکہ سمیت عالمی طاقتوں پر یہودی لابی خاصا اثر رکھتی ہے، اگر یورپی پارلیمنٹ ہوسکتی ہے تو ایشین پارلیمنٹ کیوں نہیں بن سکتی۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree