Print this page

ولایت کی تحریک کوئی طاقت نہیں روک سکتی،قائد شہید عارف الحسینی نے اپنے خون سے اس تحریک کو سینچا،ریاض شاہ رتووال

05 اگست 2019

وحدت نیوز(اسلام آباد) استادالذاکرین سیدریاض حسین شاہ رتوال نےمجلس وحدت مسلمین کے تحت منعقدہ ناصران ولایت کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ مذہب حقہ کے ماننے والے ایک ہیں اور اپنی تحریک کو جاری رکھے ہوئے ہیں، ولایت کی تحریک کوئی طاقت نہیں روک سکتی، یہ تحریک چلتے ہوئے قائد شہید عارف حسین الحسینی تک پہنچی، جنہوں نے اپنے خون سے اس تحریک کو سینچا۔

انہوں نے کہاکہ شہید قائد ؒنےولایت تکوینی کا درس دیا، ہم شہید قائد کو ان کی کاوشوں اور خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ شر کا خاتمہ کرے اور اچھے کام کرنے والوں کو سپورٹ کرے، ہم اس ملک کے سپورٹ کرنے والے ہیں، جس کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح ہیں، ہم پرامن شہری ہیں، ہر مکتبہ فکر کو مذہبی معاملات میں آزادی دی جائے۔ ہم کسی بھی لمحہ اہل بیت علیہ السلام کو نہیں چھوڑ سکتے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree